اسرائیل نے ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک تقریباً ۱۰؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۰؍ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 08, 2024, 2:40 PM IST | Jerusalem
اسرائیل نے ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک تقریباً ۱۰؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۰؍ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے ۷؍ اکتوبر ، ۲۰۲۳ءسے اب تک مغربی کنارے، جس میں یروشلم بھی شامل ہے، سے تقریباً ۱۰؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس تعداد میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں حراست میں لئے جانے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ کمیشن آف ڈیٹینیز افیئرز اینڈ فلسطینی پریزنرز کلب کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان کے مطابق یہ تعداد منگل کو اسرائیلی فوج کے ذریعے تقریباً ۲۶؍ افرادکو حراست میں لئے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: منی پور میں امن بحال کرنے کا مطالبہ
رائٹس گروپ نے یہ کہا ہے کہ مقبوضہ فوج نے منگل کی شام اور بدھ کی صبح مغربی کنارے سے تقریباً ۲۶؍ افراد کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد مغربی کنارے سے حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً ۱۰؍ ہزارہو چکی ہیں۔ رائٹس گروپ نے نشاندہی کی ہے کہ اس تعدادمیں غزہ پٹی سے حراست میں لئے گئے فلسطینی نہیں شامل ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے حراست میں لیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارےاور یروشلممیں اپنا آپریشن بڑھا دیا ہے جس کے نتیجے میں ۶۲۰؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ تقریباً ۵؍ ہزار ۴۰۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔