• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جمائیکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی

Updated: April 24, 2024, 2:52 PM IST | Jerusalem

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے درمیان آج جمائیکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والا ۱۴۲؍ واں ملک بن گیا ہے۔ جمائیکا کی وزیر برائے امور خارجہ کمینا جانسن اسمتھ نے کہا کہ جمائیکا جنگ کے حل، اسرائیل کی حفاظت کی گارنٹی اور فلسطین کے حقوق اور شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

Kamina Smith, Minister of Foreign Affairs of Jamaica. Image: X
جمائیکا کی وزیر خارجہ کمینا اسمتھ۔ تصویر: ایکس

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران جمائیکا نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ۔واضح رہے کہ اس طرح جمائیکا اقوام متحدہ (یواین) میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والا ۱۴۱؍واں ملک بن گیا ہے۔
اس حوالے سے جمائیکا کے وزیر برائے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت کمینا جانسن اسمتھ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ ’’جمائیکا جنگ کے حل کیلئے، اسرائیل کی حفاظت کی گارنٹی اور فلسطینی کے حقوق اور شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر کے جمائیکا نے پر امن حل کی جانب اپنی وکالت کو مستحکم کیا ہے۔‘‘

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے نائب مستقل مبصر ماجد بامیہ نے جمائیکا کے فیصلے کا اعلان کرنے کیلئے ٹویٹر کا سہارالیا ہے۔فلسطین کےو زیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جمائیکا کے فیصلے کو سراہا ہے اور لکھا ہے کہ امن، انصاف اورذاتی دفاع کے ہمارے لوگوں کے حق کیلئے کھڑے رہنے کیلئے آپ کا شکریہ۔‘‘
 
ہم فوجی کارروائیوں کے بجائے سفارتی حل کے حق میں ہیں: اسمتھ
اسمتھ نے جمائیکا کے اس فیصلے کی وجہ غزہ میں اسرائیلی جنگ اوربڑھتے ہوئے انسانی بحران کو قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’’ہم فوجی کارروائیوں کے بجائے اسرائیل فلسطین جنگ کے پر امن حل کیلئے سفارتی رسائی پر زور دیں گے۔‘‘ 
اسمتھ نے جمائیکا کے غزہ میں فوری جنگ بندی، محصور خطے میں فلسطینیوں کیلئے فوری امداد کی رسائی اور اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کے حق میں تعاون کو بھی دوبارہ دہرایا۔انہوں نے غزہ میں سیکڑوں خواتین اور بچوں کے ساتھ اظہار یک جہتی پر زور دیا جو روزانہ مشکلات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غیر معمولی طوفانی بارش کے بعد دبئی ہوائی اڈاہ پر پروازیں معمول پر

دونوں پارٹیاں مزید جنگ کے خوفناک نتائج کے بارےمیں سوچیںاور سفارتی حل پر زور دیں: اسمتھ
اسمتھ نے مزید کہا کہ جمائیکا اس جنگ کی شدت کوکم کرنےاور مشرقی وسطیٰ میں امن قائم کرنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، جمائیکا کی دونوںپارٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ مزید جنگ کے خوفناک نتائج کے بارے میں سوچیں اور سب کے تحفظ اور خودمختاری کیلئے سفارتی حل پر زور دیں۔
خیال رہے کہ جمائیکا کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب باربادوس نے بھی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ بارباردوس کے وزیر خارجہ کیری سمینڈس نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ہم جب تک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت نہیں کریں گے ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیںکہ ہم دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK