• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: نئے تعلیمی سال کا آغاز، ۶؍ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم، ۹۰؍ فیصد اسکولیں تباہ

Updated: September 09, 2024, 2:24 PM IST | Jerusalem

فلسطین میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں ۶؍ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم ہیں جبکہ ۸۵؍ فیصد اسکولیں تباہ ہوچکی ہیں۔ تعلیم سے محرومی کی وجہ سے غزہ کے بچوں میں طویل مدتی نقصانات کا خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ جنگ سے قبل غزہ میں شرح خواندگی تقریباً ۹۸؍ فیصد تھی۔

Vaccination campaign continues in Gaza. Photo: X
غزہ میں ٹیکہ کاری کی مہم جاری ہے۔ تصویر: ایکس

دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینی بچے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی تباہی کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔ غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق نئے تعلیم سال کے آغاز سے ایک دن پہلے ۶؍ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم تھے۔ اسرائیلی حملوں میں ۸۵؍ فیصد سے زائد اسکولوں کی عمارتیں(جن میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولیں شامل ہیں) تباہ ہوچکی ہیں۔ وزارت کے بیان کے مطابق اسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں فلسطینی خطے میں ۲۵؍ ہزار سے زائد بچے ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں جن میں ۱۰؍ ہزار طلبہ ہیں۔ غزہ میں ۳۰۷؍ سرکاری اسکول کی عمارتوں میں سے ۹۰؍ فیصد تباہ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ ۱۲؍ویں ماہ میں داخل، جنگ بندی کیلئے دباؤ مزید بڑھ گیا


خیال رہے کہ تعلیم فلسطینیوں کیلئے ہمیشہ سے ہی اولین ترجیح رہی ہے۔ جنگ سے قبل غزہ میں خواندگی کی شرح تقریباً ۹۸؍ فیصد تھی۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ تعلیم تک رسائی سب کا حق ہے ، اسی لئے بمباری کے باوجود وزارت ای لرننگ کے مواقع لانچ کرنے اور خیموں میں ہی کلاس روم بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امدادی کارکنان نے کہا ہے کہ تعلیم سے محرومی کی وجہ سے غزہ کے بچوں کیلئے طویل مدتی نقصانات کا خطرہ ہے۔ 
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف کے مقامی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں چھوٹے بچوں کی نشوونما اچھے طریقے سے نہیں ہورہی ہے جبکہ بڑے بچوں کو مزدوری یا کم عمری کی شادی کا نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔ جتنی مدت تک بچے اسکول سے محروم رہیں گے ان کے ڈراپ آؤٹ یا واپس اسکول نہ جانے کا خطرہ اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK