• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کی شہادت کا اندیشہ

Updated: October 06, 2024, 10:46 AM IST | Bairut

اسرائیلی دعوے کے بعد حزب اللہ نے بھی کہاکہ ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہورہا۔

Hashim Safiuddin. Photo: INN
ہاشم صفی الدین۔ تصویر: آئی این این

 اسرائیلی فورسیز نے جمعرات اور جمعہ کے شدید حملوں کے بعد حزب اللہ کے  دوسرے سینئر ترین لیڈر ہاشم صفی الدین کو شہید کردینے کا دعویٰ  کیا تھا ۔ حزب اللہ نے ابتدا میں اس کی تصدیق سے گریز کیا مگر سنیچر کو اعتراف کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے ان سے رابطہ نہیں ہوسکاہے۔ حزب اللہ کے اس اعلان کوتنظیم کے کارکنوں کو ہاشم صفی الدین کی شہادت کی خبر کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ 

رائے دہندگان میں بیداری کیلئے الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم

ہاشم صفی الدین کی شہادت حزب اللہ کیلئے شدید جھٹکا ہوگا کیوں کہ انہیں حسن نصرا للہ کے جانشین اور تنظیم کے اگلے سیکریٹری جنرل  کے طور پر دیکھا جارہاتھا۔  اس سے قبل  اسرائیلی فوج کے ترجمان  نے دعویٰ کیاتھا کہ بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی دوسری اہم ترین شخصیت ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد قتل ہوگئے۔ حملے میں حزب اللہ کے مواصلات کے نظام کے سربراہ محمد رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اُس حملے سے بھی زیادہ شدید تھا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK