• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: گزشتہ ۵؍ دنوں میں تقریباً ۷۰؍ فلسطینی بچے جاں بحق

Updated: January 13, 2025, 5:53 PM IST | Jerusalem

فلسطینی حکام نے بتایا کہ ’’گزشتہ ۵؍دنوں میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سبب تقریباً۷۰؍ فلسطینی بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ فلسطینی خطے میں ہلاک ہونے والے ۴۶؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں میں ۷۰؍ فیصد سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔

More than 16 thousand children have lost their lives as a result of Israeli aggression in Gaza. Photo: X
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۱۶؍ ہزار سے زائد بچوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ تصویر: ایکس

فلسطین کی شہری وزارت نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ ۵؍ دنوں میں غزہ میں تقریباً ۷۰؍ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ ایجنسی نے متاثرہ بچوں کی عمروں کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ صرف یہ کہا ہے کہ ان بچوں نے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملے میں اپنی جان گنوائی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے تمام فلسطینیوں میں ۷۰؍ فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے سبب اب تک ۴۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۱۰؍ لاکھ ۹۶؍ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ یونیسیف کی ایگریکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین روسیل نے ۸؍ جنوری کو کہا کہ ’’یہ سال فلسطینیوں کیلئے مزید اموات، پریشانیاں اور احساس محرومی ساتھ لایا ہے اور ٹھنڈ کی وجہ سے فلسطینیوں کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ادھوسینا کی سرگرمیوں سے شندے سینا بے چین؟

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی
غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں اب تک ۴۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۱۰؍ لاکھ، ۹۶؍ ہزار سےز ائد زخمی ہوچکے ہیں۔ نومبر ۲۰۲۴ء کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یووو گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK