لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اپنے چیف حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے چند گھنٹوں پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے فضائی حملے میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا ہے۔
EPAPER
Updated: September 28, 2024, 6:22 PM IST | Bairut
لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اپنے چیف حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے چند گھنٹوں پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے فضائی حملے میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کے حزب اللہ گروپ نے سرکاری طور پر اپنے چیف حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے اپنے ایکس پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’’اسرائیلی فوج نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے چیف نصر اللہ کو ختم کردیا ہے۔ حسن نصر اللہ دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے اب زندہ نہیں ہیں۔‘‘
اسی دوران اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ شام میں حماس کے لیڈر احمد فہد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں پر براہ راست حملوں کے ذمہ دار تھے جن میں ابتدائی طور پر گولڈن ہائٹس، اسرائیل میں راکٹ فائر شامل ہے۔ اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے مطابق احمد فہد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسرائیل میں دوسرے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ یہ فضائی حملے فائٹر جیٹ کے ذریعے کئے گئے ہیں جن میں شام کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Hassan Nasrallah will no longer be able to terrorize the world.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 28, 2024
اسرائیل کے فوجی ترجمان لیفٹنٹ کرنل نادو شوشانی نے ایکس پر کئے گئے اعلان میں مزید کہا ہے کہ ’’حسن نصراللہ کی موت ہوگئی ہے۔‘‘ فوج کے ترجمان کیپٹن ڈیوڈ ابراہم نے بھی اے ایف پی کو تصدیق کی کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے چیف نصر اللہ کو ’’ختم‘‘ کر دیا گیا ہے۔
🔴Muhammad Ali Ismail, the Commander of Hezbollah’s Missile Unit in southern Lebanon, and his deputy, Hussein Ahmad Ismail, were eliminated in a precise IAF strike.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 28, 2024
Ali Ismail was responsible for directing numerous terrorist attacks against the State of Israel, including the… pic.twitter.com/Esoyg4pLM7
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنی خبر میں حزب اللہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ ’’اسرائیلی فوج کے یہ اعلان کرنے کے بعد کہ اس نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے چیف کو ختم کردیا ہے، حزب اللہ کے چیف نصر اللہ سے کل شام سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔‘‘ ایک شخص نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’’حزب اللہ کے چیف سید حسن نصر اللہ سے جمعہ کی شام سے رابطہ منقطع ہو چکاہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: فلسطینی پناہ گزین ادارے کو ختم کرنے کی مذموم اسرائیلی کوشش: لزارینی
اسرائیلی فوج نے اپنے پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے بیروت، لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کے کمانڈر علی کارکی اور دیگر کمانڈروں کو بھی ختم کردیا ہے۔ ایران کے ۲؍ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دی نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا جواب دینے کیلئے ایران سپریم نیشنل سیکوریٹی کاؤنسل کا فوری اجلاس طلب کیا ہے۔