• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ: فلسطینی پناہ گزین ادارے کو ختم کرنے کی مذموم اسرائیلی کوشش: لزارینی

Updated: September 28, 2024, 11:06 AM IST | Washington

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے کے سربراہ فلپ لزارینی نے اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل اس ادارے کوختم کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ فلسطینیوں کی پناہ گزین کی حیثیت ختم کر سکے۔

Head of UNRWA Philippe Lazzarini. Photo: X
اقوام متحدہ فلسطینی امدادی ادارے کے سربراہ۔ فلپ لزارینی تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے کے سربراہ  فلپ لزارینی نے ادارے کو ختم کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو ’’ تنگ نظر، اور بونی ‘‘ کہا۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پرےاردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ظاہر ہو رہا تھا کہ اسرائیل اس ادارے سے پیچھا چھڑانا چاہتا ہے، اور اب یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ غیر جانبداری کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں سائبر حملہ کے ذریعے اسلام مخالف مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار

ادارے کے سربراہ نے کہا کہ’’ اس امدادی ادارے کو ختم کرنے کے سیاسی مقاصد ہیں۔جس میں فلسطینیوں سے پناہ گزین حیثیت چھیننا ہے۔ یہ کم نظری اور بھولا پن ہے کہ اگر آپ ادارے کو ختم کردیں تو آپ کے یہاں کوئی پناہ گزین نہیں ہوگا۔حالانکہ اگر ادارہ بند بھی ہو جائے تو آپ کے یہاں پناہ گزین موجود رہیں گے۔‘‘انہوں نے غزہ کے تعلق سے کہا کہ دس لاکھ بچے جن کی عمر ۱۸؍ سال سے کم ہے ملبے پر زندگی گزار رہے ہیں، سخت ذہنی صدمے سے دوچار ہیں۔جبکہ چھ لاکھ بچے اپنے ایک تعلیمی سال سے محروم ہو چکے ہیں۔ یہی تعلیم فلسطینیوں کا سرمایہ ہے، جن سے سب کچھ چھین لیا گیا ہے، لیکن تعلیم چھینی نہیں جا سکی۔ ساتھ ہی اسرائیلی حملوں کو بے رحمانہ قرار دیا اورادارے کے خلاف اسرائیل کی مہم کو وسیع تناظر میں بین الاقوامی برادری کے خلاف بتایا۔

یہ بھی پڑھئے: حیرت انگیز ، منترالیہ میں فرنویس کےدفتر میں توڑ پھوڑ

لزارینی نے عالمی برادری سے ادارے کی مالی معاونت بڑھانے کی اپیل کی، تاکہ سال کے آخر تک اس کی کمی کی بھر پائی کی جا سکے۔اردن کے وزیر خارجہ صفادی نے کہا کہ ’’ ادارے کے ارکان نے بڑی قربانی دی ہیں، اسرائیل نےپناہ گزین ادارے سے منسلک ۲۲۲؍ کارکنوں کو قتل کیا ہے، وہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے باز رکھنے کیلئے انہی ںنشانہ بناتا ہے۔یہ ادارہ فلسطینی بچوں کی امید ہے۔اسرائیل کے ذریعے ادارے کو دہشت گرتنظیم ثابت کرنے کی کوشش ایک مذموم حرکت ہے۔‘‘ صفادی نے عالم اقوام سے اس کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل اقوام متحدہ کے پورے نظام کو کمزور کر رہا ہے جس کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔اسرائیل قانون سے بالا تر نہیں ہے، وہ ایک قابض طاقت ہے جسے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK