• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد ۱۰۰؍ سے زائد مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

Updated: December 03, 2024, 4:09 PM IST | Gaza

سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد ’’۱۰۰‘‘ سے زائد مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔گزشتہ ہفتے جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہیں۔

Destruction is destruction in Lebanon as a result of Israeli aggression. Image: X
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں تباہی ہی تباہی ہے۔ تصویر: ایکس

سی این این کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد ’’۱۰۰‘‘ سے زائد مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی این این کی پیر کو شائع کی گئی رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ’’لبنان اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ فورس یو این آئی ایف آئی ایل کے ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ’’اسرائیل نے گزشتہ ہفتے جنگ بندی کے بعد ’’۱۰۰‘‘ سے زائد مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔‘‘

اسرائیلی حکام نے سی این این کو بتایا ہے کہ ’’جنگ بندی نافذ کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کی یکطرفہ کارروائی معاہدے میں شامل نہیں تھی اور امریکہ نے تل ابیب کو متعدد شرائط کی بناء پر کارروائی کرنے کی منظوری دی ہے۔‘‘سی این این سے متعلقہ کین نےپیر کو کہا کہ امریکہ کے مخصوص نمائندے ایمسوس ہوسچین نے تل ابیب کو کہا تھا کہ ’’اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو سست

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملے

پیر کو اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں ۹؍ افراد کی موت ہوئی تھی۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ’’اسرائیلی فضائی حملوں کے سبب لبنان کے گاؤں ہیرس میں ۵؍ افراد ہلاک جبکہ ۲؍ زخمی ہوئے تھے جبکہ ٹیلوس میں ۴؍ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔‘‘ قبل ازیں حزب اللہ نے کہا تھا کہ ’’اس نے اسرائیل کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اسرائیل اور لبنان کی سرحد کے پاس حملے کئے تھے۔‘‘
جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل کےو زیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملے کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’وہ جوابی حملے کریں گے۔‘‘یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں تقریباً ۴؍ ہزار افرادکی موت ہوئی ہے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK