• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل: ملک گیر ہڑتال، حکومت پر فوری جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کیلئے دباؤ

Updated: September 02, 2024, 6:01 PM IST | Jerusalem

اسرائیل کی جنرل فیڈریشن آف لیبر (ہسٹاڈرت) نے آج ملک گیر ہڑتال کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد اسرائیلی حکومت پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کیلئے حماس کے ساتھ معاہدہ کیلئے دباؤ ڈالنا تھا۔

Protesters have blocked roads in Israel. Photo: X
اسرائیلی میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دی ہین۔ تصویر: ایکس

آج  اسرائیل میںو زیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی۔ اسرائیل کی جنرل فیڈریشن آف لیبر (ہسٹاڈرت) نے آج یہ ہڑتال منعقد کی تھی جس کا مقصد غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ اسرائیل کے عوامی براڈکاسٹر کے اے این کے مطابق اتوار کی شام کو مظاہروں کے بعد یہ ہڑتال ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس آج سے ریاست گیر ’جوتے مارو‘ مہم چلائیگی

نصف ملین اسرائیلی اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی سڑکوں   پر لوگ اتر آئے تھے اور انہوں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ غزہ سے ۶؍ اسرائیلی یرغمالوں کہ لاشیں برآمد کرنے کے بعد جنرل آرگنائزیشن آف ورکرز ان اسرائیل (ہسٹادرٹ) نے یہ ہڑتال منعقد کی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹیز کے مطابق اسرائیلی حکومت نے جواب میں سپریم کورٹ میں اس ہڑتال کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے اسرائیل کے بین گیوریرون ایئرپورٹ پر پروازیں ۲؍ گھنٹے تک معطل رہی تھیں۔ ایوی ایشن حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مختصر ہڑتال سے پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

ہسٹاڈرٹ کے ذرائع کے مطابق مزید کچھ گھنٹوں تک ایئرپورٹ بند رہ سکتا ہے جبکہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔حماس کی قید میں اب بھی اندازاً سیکڑوں اسرائیلی یرغمال موجودہیں جن میں سے کئی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۴۰؍ہزارسے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۲؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی خطے میں شہری صاف پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK