• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل: راکٹ حملوں کے خدشے کے پیش نظر نیتن یاہو زیر زمین اسپتال منتقل

Updated: December 31, 2024, 9:30 PM IST | Inquilab News Network | Telaviv

حداسہ میڈیکل سینٹر میں پروسٹیٹ سرجری کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو زیر زمین تعمیر کئے گئے ریکوری وارڈ میں منتقل۔ وزیر انصاف یاریو لیون کارگزار وزیراعظم منتخب ۔

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu. Photo: INN
اسرائیلی وزیر اعظم بنجا مین نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو ممکنہ راکٹ حملوں سے بچانے کیلئے ایک قلعہ بند زیر زمین اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو یروشلم کے حداسہ میڈیکل سینٹر میں اسرائیلی وزیراعظم کی پروسٹیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔ بعد ازیں نتن یاہو کو ان کے تحفظ کے پیشِ نظر زیر زمین ایک مضبوط ریکوری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو غزہ میں فوجی مہم کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: یو این ماہرین

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کے بیت حنون علاقے سے دو راکٹ مار گرائے۔ یہ ۱۰؍ ماہ کی جنگ کے بعد ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ، اس دوران وزیر انصاف یاریو لیون عارضی وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو ضرورت پڑنے پر سیکورٹی کابینہ بلانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کی سرجری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب اسرائیلی عدالت نے ان پر دھوکہ دہی کے متعدد الزامات عائد کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK