• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اب تک اسرائیلی حملوں میں۳۶؍ ہزار۵۶؍ فلسطینی شہید

Updated: May 28, 2024, 10:23 AM IST | Agency | Gaza

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی فلسطینیوں کی تعداد۸۱؍ ہزار۲۶؍ ہوگئی ہے۔

Smoke after Israeli attack in Jenin. Image: AP/PTI
جنین میں اسرائیل کے حملے بعد دھواں ہی دھواں۔ صویر : اےپی / پی ٹی آئی

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے جاری اسرائیلی ظلم اور جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۳۶؍ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق۷؍ اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ۳۶؍ ہزار۵۶؍ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۸۱؍ ہزار۲۶؍ ہوگئی ہے۔ 
 اتوار کی شب غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنگ میں کوئی بھی ملک تنہا روس کا مقابلہ نہیں کر سکتا: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے اور اس کے بعد لگنے والی آگ سے۴۵؍ فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے ۲۳؍خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔ 
 دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ظلم و ستم جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے آفس فار دی کوآرڈینیشن آن ہیومینیٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں ۴۸۹؍ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ۱۱۷؍ بچے بھی شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں اسی عرصے کے دوران ۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں ۷۹۰؍ بچے شامل ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK