• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رفح پراسرائیلی جارحیت میں۳۶؍ بچوں سمیت ۹۴؍افرادجاں بحق

Updated: May 11, 2024, 11:33 AM IST | Agency | Riyadh

حملے میں کئی عمارتیں منہدم۔ غزہ کے ۲؍قصبوں پربھی بمباری۔ اقوام متحدہ نے کہا : رفح سے ایک لاکھ سے زائد افراد فرار ہو چکے ہیں۔

The families of the Palestinian who died in the Israeli attack are wailing. Photo: INN
اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کے اہل خانہ آہ و زاری کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

:فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہےکہ رفح پرحالیہ اسرائیلی جارحیت میں ۹۴؍افراد کی موت ہوگئی جن میں ۳۶؍ بچے اور۲۰؍ خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں دیگر افرادزخمی اور لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر شہریوں کے گھروں پر بمباری کے نتیجے انہیں گھروں ہی میں دفن کردیا گیا۔ 
 فلسطینی مرکز، المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس اور الحق فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے سخت ترین الفاظ میں معصوم لوگوں کی جانوں اور۱ء۲؍ ملین سے زائد باشندوں پر اس حملے کی مذمت کی ہے۔ شہر میں بے گھر ہونے والے لوگ امریکی مدد کے ساتھ جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔  مرکز اطلاعات فلسطین کی خبر کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے مشرقی رفح کے بڑے حصوں میں مسلسل تیسرے روز بھی زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں رفح کراسنگ کے فلسطین کے اطراف کو کنٹرول کرنا، مسافروں کی نقل و حرکت روکنا، خاص طور پر بیماروں اور زخمیوں کی نقل و حرکت روکنا، ٹرکوں کے داخلے کو روکنا اور طبی سامان پر پابندی جیسے جرائم شامل ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: مختلف ممالک سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد

قابض فوج نے صحت اور انسانی ہمدردی کی ٹیموں کے کام کیلئے ضروری ایندھن کے داخلے کو بھی روک رکھا ہے جبکہ دوسری طرف قابض فوج نے رفح کی مکمل ناکہ بندی کے بعد جارحیت کا دائرہ اور اس کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ 
 الجزیرہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح رفح کے مشرق میں کئی رہائشی عمارتوں کو حملے میں منہدم کردیا۔ علاوہ ازیں غزہ کے صبرا اور زیتون نامی قصبوں پر بھی گولہ باری کی۔ 
 دریں اثناء اقوام متحدہ نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی غزہ شہر کو اسرائیل کے مکمل زمینی حملے کا خطرہ ہونے کی وجہ سےایک لاکھ سے زیادہ لوگ رفح سے فرارہو چکے ہیں۔ 
 غزہ میں یونیسیف کے سینئر ایمرجنسی کوآرڈینیٹر ہمیش ینگ نے رفح سے ویڈیو لنک کے ذریعے جنیوا میں بریفنگ میں بتایاکہ ’’ایک لاکھ سے زیادہ لوگ رفح سے فرار ہو چکے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK