• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یواین: فرانسسکا البانیز کی رپورٹ کی ممبران ممالک نے پُرزور حمایت کی

Updated: March 27, 2024, 3:00 PM IST | Washington

اقوم امتحدہ کے ہیومن رائٹس کاؤنسل کی ماہر فرانسسکا البانیز کی رپورٹ کی ممبران ممالک نے پُرزور حمایت کی۔ یو این میں پاکستانی نمائندے نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو گدھوں کی مانند گھیر لیا ہے۔ مصر نے اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکیا ۔ روس نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں شہری انفرااسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے جو خطرناک ہے۔

Francesca Albanese. Image: X
فرانسسدکا البانیز۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کی ماہر جنہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل محصور غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے کو یو این سیکوریٹی کاؤنسل میں بڑے پیمانے پرحمایت حاصل ہوئی۔ ممبران ممالک نے ان کی اور ان کی رپورٹ کی مکمل حمایت کی۔ اس ضمن میں فرانسسکا البانیز، جو اقوام متحدہ میں فلسطینی ہیومن رائٹس کیلئے خاص نمائندہ ہیں، نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کاؤنسل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنےوالے ممالک کو اس سلسلے کو یہیں روک دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: امدادی قافلوں پر اسرائیل کی پابندی افسوسناک ہے : انتونیو غطریس

پیر کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ کے حوالے سے البانیز نے کہا تھا کہ انہوں نے مزید کہا تھا کہ تھا کہ اسرائیل نے محصور غزہ میں تمام فلسطینیوں کو ’’نشانہ، قتل کے قابل اور قابل تباہ ‘‘سمجھا ہوا ہے۔ اسرائیل نے محصور غزہ میں تمام فلسطینیوں کو قابل نشانہ، قابل قتل اور قابل تباہ ‘‘قرار دیا ہے اور اس نے ظاہری طورپر ’’فلسطینیوں سے فلسطین‘‘چھڑوانے کیلئے اپنی نسل کشی کی کاررائیوں کو ظاہر کردیا ہے۔ یو این میں موجود تمام کی اپنی کارروائی کا اظہار کر دیا ہے۔

یو این میں موجود متعد دسفیروں، جن میں زیادہ تعداد عرب اور مسلم ممالک کی تھی لیکن لاطین امریکہ بھی شامل تھا، منگل کو ان کا بھرپور تعاون کیا اور ان کے کام کی ستائش کی۔ پاکستان، جو او آئی سی کیلئے تقریر کر رہاتھا، نے ان کے اسرائیل کو اسلحہ نہ فراہم کرنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کے مطالبہ کو بھی سراہا۔ اس ضمن میں اسلام آباد کے نمائندے نے کہا کہ آپ کے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کے حوالے سے پیش کی گئی دستاویز قابل تعریف ہے۔ا

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم، سلامتی کونسل کی پروا نہیں

سرائیل فوجیں فلسطینیوں کے ساتھ بے دردی کا سلوک کر رہے ہیں جس کی پوری دنیا شاہد ہے۔ اس نے غزہ میں گدھوں کی طرح گھیر لیا ہے۔

مصر، جو عرب گروپ ممالک کیلئے بیان دہے رہا تھا، نے البانیز کے منشور کیلئے اپنے تعاون کا اظہار کیا اورتشویش ظاہر کی کہ اسرائیل کس طرح غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کیلئے مسلسل اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔قطر نے گلف کارپوریشن کاؤنسل کی جانب سے البانیز کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جنگی مشینری کی جانب سے ہونے والی نسل کشی کا خاتمہ کرے۔
خیال رہے کہ البانیز نے یو این کے ادارہ حقوق سے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے اعلیٰ یو این نے اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ جب نسل کشی کی کارروائیاں اس طرح نمایاں ہوں تو ہم اپنی آنکھیں پھیر نہیں سکتے۔ہمیں نسل کشی کا سامنا کرنا چاہئے، ہمیں اسے روکنا چاہئے اور اس کیلئے سزا بھی دینی چاہئے۔ غزہ میں نسل کشی دیرینہ آباد کار نوآبادیاتی عمل کا انتہائی خطرناک مرحلہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی نوآبادکاروں کوختم کیاجا رہا ہے۔ نسل کشی کی کارروئیوں کی نشاندہی کرنے والی حد پوری ہو گئی ہے۔

میری ممبران ممالک سے گزارش ہے کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی نبھائیں۔ وہ اسرائیل کو اسلحہ نہ فراہم کریں اوراس پر پابندیاں عائد کریںاور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آئندہ اس طرح کا کوئی عمل انجام نہ دینے پائیں۔ان کے بیان کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
ان کے اس بیان پر روس نے کہا کہ یہ ’’خطرناک‘‘ ہے کہ اسرائیل نے شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ چین نے کہا کہ وہ امن کی گفتگو کو آسان بنانے کیلئے تیار ہے۔
یورپی یونین نے کہا کہ تمام الزامات کی آزادانہ اور درست طریقے سے تفتیش کی جائے۔یورپی یونین نے کہا کہغزہ میں مہلوکین کی تعداد خوفزدہ کرنے والی ہے اور اس نے اسرائیل کے ذاتی دفاع کے حق کو بھی تسلیم کیا۔
البانیز کی تقریر پر چیمبر میں تالیوں کی گونج تھی۔ اسرائیل اور امریکہ اس وقت موجود نہیں تھے۔ البانیز نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایااور اسرائیل نے البانیز کی رپورٹ کو حقیقت سے پرے قرار دیا۔امریکہ نے ان کی رپورٹ کو اسرائیل کے خلاف جانبدار قرار دیا۔ دی ورلڈ جیوش کانگریس نے کہاکہ البانیز کا منشور متوازن اور جامع نقطہ نظر کی پیروی کرنے کے بجائے تقسیم اور یک طرفہ بیانیہ کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ یوروپین یونین آف جیوش اسٹوڈنٹ کاؤنسل نے کہا کہ کاؤنسل کیلئے فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں صداقت کوبرقرار رکھنے کیلئے البانیز کا استعفیٰ اشد ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK