• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ : اسرائیل کی گھروں اور اسکول پر زبردست بمباری

Updated: May 18, 2024, 9:53 AM IST | Agency | Gaza

۲۴؍گھنٹے میں ۳۹؍ افراد جاں بحق ، ۶۴؍افرادزخمی، ۴؍صحافیوں کی بھی موت۔ مہلوک صحافیوں کی تعداد ۱۴۷؍ ہوگئی۔

The scene after the Israeli airstrike in Gaza. Photo: AP/PTI
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے بعد کا منظر۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

 غزہ میں اسرائیلی فوجوں کی جارحیت جاری ہے۔ صہیونی فورسیز شہریوں کے ساتھ صحافیوں کے خلاف بھی طاقت اور جبر استعمال کررہی ہیں۔ فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید ۴؍ صحافی شہید ہوگئے ہیں جس سے طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ۱۴۷؍ ہوگئی ہے۔ 
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں کی تفصیلات یہ ہیں : ہائل النجار(الاقصیٰ چینل)، محمود جحجوح (کیمرہ مین الاقصیٰ پوسٹ)، معتز مصطفیٰ غفری (کیمرہ مین ارض کنعان) اور آمنہ محمود حمید۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی ہٹ دھرمی، کہا:غزہ میں جو کچھ کیا، قانون کے مطابق کیا

گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے اجتماعی قتل عام کرتے ہوئے مجموعی طور پر۳۹؍ افراد کو شہید اور۶۴؍افراد کو زخمی کردیا۔ 
 اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال سے جنوب میں گھروں اور شیلٹرس پر بمباری کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے۴؍ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی تھی۔ 
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج شہری اور غیر فوجی تنصیبات پر حملے کررہی ہے۔ فلسطینی حکومت کے مطابق ان حملوں میں اب تک۳۵؍ ہزار۲۷۲؍ افراد شہید اور۷۹؍ہزار۲۰۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK