• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ پر اسرائیلی ظالمانہ کارروائی میں شدت، عورتوں اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق

Updated: June 28, 2024, 1:04 PM IST | Agency | Gaza/ Damascus

فضائی حملوں کی زد میں آنے والے درجنوں فلسطینی زخمی۔ غزہ میں غذائی کمی سے متاثرہ ایک اور بچی نے دم توڑدیا۔

It has become difficult for the people of Gaza to get drinking water. Image courtesy: Al Jazeera
اہل غزہ کو اب پینے کا پانی ملنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ تصویربشکریہ:الجزیرہ

 اسرائیلی فوج نے، بدھ کی رات بھر غزہ کے مختلف مقامات پر حملے کر کے، کثیر تعداد میں نہتے شہری قتل اور درجنوں زخمی کر دیئے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے۲۶۵؍ دن ہو گئے ہیں اور اس دوران اسرائیل نے علاقے کے عوام پر روٹی پانی کی ناکہ بندی کر کے ایک عظیم تباہی کا راستہ کھول دیا ہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزّہ کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ کے علاقے العلمی میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو ہدف بنا کر۶؍ افراد کو قتل اور بعض کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شہر بیت اللہیہ میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی۔ امدادی ٹیمیں تلاش و بچاو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی ہے۔ غزہ کے محلے الصبرہ میں بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے۴؍ مکانات پر بمباری کر کے۲؍ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ غزّہ کے جنوبی شہر خان یونس کے گرینڈ آبسان میں واقع الحنسہ اسکول پر بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں بچوں اور عورتوں سمیت فلسطینیوں کی کثیر تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی ہے۔ اسرائیلی توپچی یونٹیں بھی رات بھر غزّہ کے محلّوں الزیتون، تل الہوا، اور شیخ عجلین پر گولہ باری کرتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے جنوبی رفح میں بھی بمباری کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے امریکی مطالبے پر پاکستان برہم

غذائی کمی سے ایک اور ننھی جان نے دم توڑدیا
 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کے سبب ناقص تغذیہ کا شکار ہونے والی ایک اور بچی نےغزہ کے کمال عدوان اسپتال میں دم توڑدیا ہے۔ غذائی بحران کے سبب اب تک متعدد بچےدم توڑچکے ہیں۔ 
 جنوبی شام میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے
  شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کی رات جنوبی شام میں کئی فوجی اہداف پر اسرائیل کی طرف سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ بیان میں کہا کہ اسرائیل نے شام کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے بدھ کو دیر گئے ایک فضائی حملہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK