• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے امریکی مطالبے پر پاکستان برہم

Updated: June 28, 2024, 12:55 PM IST | Agency | Islamabad

پاکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا : ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

Deputy Prime Minister of Pakistan Ishaq Dar. Photo: INN
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار۔ تصویر : آئی این این

 پاکستان میں عام انتخابات میں  مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی قرارداد کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کیلئے مسودہ تیار کرلیا، جو اپوزیشن کیساتھ بھی شیئرکریں گے، ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ہم بھی یہاں بیٹھ کر دوسرے ملکوں کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری طلبہ کا اسرائیل مخالف احتجاجی کیمپ زبردستی ختم کروایا گیا

وزیر خارجہ نے اپوزیشن لیڈران سمیت تمام جماعتوں سے امریکی قرارداد کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل کی۔ ڈار نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی پالیسی یہاں پیش کروں گا، یہاں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر حکومت نے کچھ نہیں کیا، جس پر میں کہنا چاہوں گا کہ امریکی قرارداد سے متعلق دفترخارجہ نے کل رد عمل دیا تھا جو میں ایوان کو بتانا چاہوں گا۔ اسحٰق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ دفترخارجہ نے کل امریکی قرارداد کے رد عمل میں کہا ’’پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے لیکن قرارداد کی منظوری کا وقت اور سیاق و سباق پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ‘‘ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے کہا ’’ قرارداد پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے، جبکہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچواں بڑا جمہوری ملک ہے، اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK