• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایلون مسک کی معاونت کے سبب غزہ کے اسپتال میں انٹرنیٹ خدمات کا آغاز

Updated: July 24, 2024, 6:09 PM IST | Inquilab News Network | Dubai

براہ راست سیٹیلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسٹار لنک نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعاون سے غزہ کے ایک اسپتال میں انٹرنیٹ خدمات شروع کردی گئی ہے۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے ایلن مسک کا شکریہ ادا کیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکیٹیو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرمین ایلن مسک نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعاون سے غزہ کے ایک اسپتال میں اسٹار لنک سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ تاحال جاری اسرائیلی فوجی آپریشن اور جنگ کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں میں کئی طبی مراکز تباہ ہوگئے ہیں اور خدمات ٹھپ پڑ گئی ہیں۔

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے غزہ میں امارات فیلڈ اسپتال کا تعاون کرنے کیلئے ایلن مسک کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسپتال میں بیشتر طبی سہولیات تباہ ہوچکی ہیں اور ادویات کی سخت کمی ہے۔
ایلن مسک نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یو اے ای اور اسرائیل کی مدد سے غزہ کے اسپتال میں اسٹار لنک (انٹرنیٹ خدمات) شروع کردی گئی ہے۔ تقریباً پانچ ماہ سے زائد عرصہ قبل اسرائیلی حکومت نے غزہ کے جنوبی شہر رفح کے اسپتال میں اسٹار لنک کی خدمات استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہتک عزت معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے یوٹیوبر دھروراٹھی کو سمن جاری کیا

فروری میں عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیان دیا تھا کہ اسٹار لنک کے ذریعے ملنے والی تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی بدولت بروقت ویڈیو کالنگ کی مدد سے طبی صلاح حاصل کی جاسکتی ہے اور اس طرح زخمیوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہے۔ غزہ کے جنوبی حصہ میں اسرائیل کا جارحانہ فوجی آپریشن جاری ہے۔ منگل کو شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ مصر سرحد پر واقع رفح شہر میں کئی گھروں کو کو تباہ کردیا۔ دوسری طرف اسرائیل نے بیان دیا کہ اس فوجی آپریشن کا مقصد حماس کی آخری بٹالین کو ختم کرنا یے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیپال: کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز حادثہ، ۱۸؍ افراد ہلاک

یاد رہے کہ ۷ اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ۱۲۰۰ اسرائیلی شہری مارے گئے تھے اور ۲۵۰ سے زائد شہریوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس حملے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں اب تک ۳۹ ہزار سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں اور تقریباً تمام غزہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK