اسرائیلی طیاروں نے رفح میں فلسطینی سیکوریٹی اہلکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس میں۱۰؍ سیکوریٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Gaza
اسرائیلی طیاروں نے رفح میں فلسطینی سیکوریٹی اہلکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس میں۱۰؍ سیکوریٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جنوبی غزہ کے رفح شہر پر اسرائیلی حملے میں۱۰؍ فلسطینی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مشرق میں تجارتی ٹرکوں پر رکھے سامان کی حفاظت کررہے اہلکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ۱۰؍ فلسطینی سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق دیر البلاح کے مشرق میں اسرائیلی حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دیرالبلاح کے قریب اسرائیلی فوج وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کےعلاوہ نصیرات کیمپ، مغازی اور بوریج کیمپوں میں شدید گولہ باری جاری ہے۔ صبح سے ہی وسطی غزہ کے مشرقی حصے میں اسرائیلی کی بمباری جاری ہے۔ یہ علاقہ بہت چھوٹا اور بہت زیادہ بھیڑ بھاڑوالا ہے۔ مشرقی علاقہ میں اسرائیل بمباری کررہا ہے۔ نصیرات کیمپ پر اسرائیل نے ایک ڈرون حملہ کیا جو ایک عمارت پر جا گرا جس میں دونوجوان خواتین شہید ہوگئیں۔ ۱۲؍افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جس میں خواتین اوربچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: حج کے دوران فوت ہونے والے عازمین کی تعداد ۹۰۰؍ سے تجاوز کرگئی، ۶۸؍ ہندوستانی
اسرائیلی فوج نصیرات کیمپ میں عوامی سہولتوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنار ہی ہے۔ رفح شہر میں اسرائیلی فوج نے وسطی اور مغربی حصوں میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے۔ بمباری کرکے رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیاہے۔ شہریوں نقل مکانی پر مجبور کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج تمام کراسنگ پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کےمطابق ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ۳۵؍ فلسطینی شہید اور ۱۳۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ ۷ ؍ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں ۳۷؍ ہزار ۴۳۱؍فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ ۸۵؍ہزار ۶۵۳؍ زخمی ہیں۔ شہدا میں میں ۱۵؍ ہزار بچے ہیں۔ ملبے تلے۱۰؍ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ غزہ میں صحت کا بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے جہاں اسرائیل قتل عام کر رہا ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملوں میں اب تک ۴۹۸؍ ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ہلاک کیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ۳۰۸؍ ہیلتھ کیئر ورکرز کوزبردستی اغوا بھی کیا گیاہے۔
کولمبیا، اسرائیلی حملوں میں زخمی غزہ کے۵۰؍بچوں کا علاج کرے گا
بگوٹا: اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے غزہ کے۵۰؍ بچوں کا کولمبیا میں علاج کیا جائے گا۔ کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئس گلبرٹو موریلو نے دارالحکومت بوگوٹا میں صحافیوں کے سامنے ایک بیان دیا۔
مریلو نے بیان کیا کہ وہ مصر سے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے غزہ کے۵۰؍ بچوں کو لے کر آئیں گے اور کہا کہ’’ہم ان کی یہاں ان کے ساتھیوں کے ساتھ۶؍ ماہ تک میزبانی کرنا چاہتے ہیں، پھر انہیں مصر واپس بھیج دیا جائے گا۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ انہیں مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے اس معاملے پر ضروری تعاون حاصل ہے، مریلو نے کہا، ’’ہم مصنوعی ادویات اور دیگر آلات تیار کر رہے ہیں جو ان کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ ‘‘
الا اقصیٰ طوفان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے عالمی وجود کو دوبارہ ایجنڈے میں لایا:حماس
حماس نے کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو کالعدم قرار دینے کی اسرائیل کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔ حماس نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’الا اقصیٰ طوفان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے عالمی وجود کو دوبارہ ایجنڈے میں لایا ہے اس مسئلے میں انصاف پسندی اور اس کی قانونی حیثیت کو اجاگر کیا اور اسے منظر عام سے دور جانے کا سد باب کیا ہے۔ ‘‘