• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل غیر قانونی بستی کیلئے ’’یو این آر ڈبلیو اے‘‘ کا ہیڈکوارٹرس `ضبط کرے گا

Updated: October 11, 2024, 6:21 PM IST | Telaviv

یروشلم میں واقع فلسطینیوں کی خبر گیری کرنے والےاقوام متحدہ کےپناہ گزین ادارےکا ہیڈکوارٹر اسرائیل کے ظلم کے نشانے پر ۔ خبر کے مطابق اسرائیل اس ادارے کو دہشت گرد قرار دے کر اس کی سرگرمیوںپر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کر رہا ہے اوراسے ضبط کرکے اس کی جگہ غیر قانونی بستی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔

The headquarters of the United Nations Refugee Agency in Jerusalem. Image X
یروشلم میں واقع اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کا ہیڈکوارٹر۔ تصویر ایکس

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غیر قانونی بستی بسانے کیلئے مقبوضہ مشرقی یروشلم کےپڑوس میں واقع شیخ جراہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے ہیڈکواٹر س کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کے اخبار ہیوم نے خبر دی ہے کہ عوامی سطح پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق ۱۴۴۰؍ اکائیوں پر مبنی رہائشی منصوبے کیلئےیروشلم میں واقع اقوام متحدہ کےپنا گزین ادارے کی مکمل اراضی کومنتخب کیا گیا ہے۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔جبکہ ادارے نے  اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: موسم سرما کا آغاز، بھکمری میں مسلسل ضافہ ہورہا ہے: ڈبلیو ایف پی

حالیہ مہینوں میں یروشلم کے مئیر نے متعدد مرتبہ اس کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ ان ہزاروں غیر قانونی اکائیوں کے ذریعے مالوت دافنا کی نو آبادی کو وسعت دی جا سکے۔اسرائیلی حکام نے اس ہیڈ کوارٹر کو خالی کرنے کیلئے ۳۰؍ مئی کو ایک حکم نامہ جاری کرکے ۳۰؍ دن کی مہلت دی تھی۔اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق لیکن اسرائیل کی آراضی حکام کے شعبے کی رضامندی حاصل نہیں ہو سکی۔ جبکہ پناہ گزین ادارے کے ترجمان جوناتھن فاؤلر نے انادولو خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’’ ہم نے اسرائیلی حکومت کے اس فیصلےکے بارے میں بذریعہ میڈیا سناہے، لیکن ہمیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس بابت کوئی تحریری معلومات نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کانپور فسادات کا مقدمہ واپس لینے کی یوگی سرکار کی تیاری، ۳۲؍ ملزمین جیل بھیجے گئے تھے

فاؤلر نے کہا کہ مشرقی یروشلم میں یہ ادارہ ۱۹۵۰ء سے قائم ہے اور غیر متنازع ہے۔لیکن متوازی طور پر اسرائیلی حکومت اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک بل تیار کر رہی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کو دہشت گردی کا مرکز قرار دے کے اس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ چونکہ اقوام متحدہ کا یہ واحد ادارہ ہے جو فلسطینیوں کی بنیادی ضرورتوں کی دیکھ بھال کرتا ہے، لہٰذا اسرائیل اس کے خلاف لام بندی کر رہاہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا پناہ گزین ادارہ ۱۹۴۹ء میں ایک قرارداد کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، تاکہ اردن، شام، لبنان، مقبوضہ مغربی کنارا کے پناہ گزینوں کو تحفظ اور پناہ فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK