• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام پر لگاتار چوتھے دن اسرائیلی حملے، بحری بیڑے اور بندرگاہیں تباہ

Updated: December 12, 2024, 11:58 AM IST | Damascus

زائد از ۴۸۰؍ فضائی حملوں کے ساتھ ہی صہیونی فوج ۵۰؍ سال میں پہلی بار بفرزون کو عبور کرکے شامی حدود میں داخل ہوگئی۔

Repatriation of Syrian refugees from Turkey started. Crowd seen at the border post in the picture below Photo: Agency
ترکی سے شامی گزرین کی وطن واپسی شروع۔ زیر نظر تصویر میں سرہدی چوکی پر بھیڑ دیکھی تصویر: ایجنسی

 شام پر بدھ کو لگاتار اسرائیل نے فضائی حملے کئے جس میں بطور خاص ملک کے بحری بیڑے اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایاگیا۔ سی این این کی ایک رپورٹ  کے مطابق تل ابیب نے بشارا لاسد حکومت کے گرنے کے بعد سے شام کی فوجی تنصیبات پر ۴۸۰؍ سے زائد حملے کئے ہیں نیز بری فوج گولان کی پہاڑیوں پر بفرزون کو پار کرتے ہوئے  ۵۰؍ سال میں پہلی بار شامی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اس دوران نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کی شکل کو بدل دینے کا پُراسرار عزم کیا ہے۔  انہوں نے بشارالاسد حکومت کے تختہ پلٹ کو ’’نیا اور ڈرامائی باب‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حادثے کا اثر: کرلا اسٹینڈ سے بیسٹ بس خدمات بند، ہزاروں مسافر پریشان

اسرائیلی فورسیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جہازوں نے  البیضا اور اللاذقيہ کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جہاں شامی بحریہ کے۱۵؍بحری جہاز لنگر انداز تھے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں میں متعدد فوجی اور عسکریت پسندوں کے اہداف پر ۵۰۰؍ کے قریب  فضائی حملے  کئے  جبکہ زمینی افواج کو شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان غیر فوجی بفر زون میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK