• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی بمباری میں دیرالبلح کے میئراورصحافی سمیت ۶۶؍فلسطینی شہید

Updated: December 16, 2024, 1:12 PM IST | Agency | Gaza

صہیونی فوج نے نصر اور صبرا کے پناہ گزیں کیمپوں پر بم برسا ئے، پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا

Building destroyed in Israeli bombing. Photo: INN
اسرائیلی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارت ۔ تصویر: آئی این این

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ رک نہیں رہاہے۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری  میں دیرالبلح کے میئر اور صحافی سمیت ۶۶؍ فلسطینی شہید  ہوگئے، جبکہ ۱۳۵؍زخمی ہوئے ہیں۔ شہیدوں کی تعداد ۴۵؍ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ صہیونی فوج نے نصر اور صبرا کے پناہ گزین کیمپوں پر بم برسا دیے۔ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: شام پر ۵؍ گھنٹوں میں اسرائیل کے ۶۰؍ حملے ، شہری تنصیبات پر بھی نشانہ

وسطی غزہ  میں الاقصی  اسپتال کے طبی ذرائع نے جرمن خبر رساں ایجنسی (ڈی پی اے) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح پر فضائی حملے میں کم از کم ۱۰؍ فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ یہ حملہ بلدیہ کے مرکزی دفتر کی عمارت پر کیا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں دیر البلح کے میئر ذیاب اللوح بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افراد کی لاشیں بمباری میں بری طرح مسخ ہوگئی تھیں، ان کے بکھرے اعضا جمع کرکے اسپتال لائے گئے۔عینی شاہدین نے ’ڈی پی اے‘ کو بتایا کہ دیر البلح میونسپلٹی کی عمارت کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ یہ جگہ بے گھر لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔ ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے ڈی پی اے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں بے گھر ہونے والے افراد کی رہائش گاہوں والے تین اسکولوں کو نشانہ بنا یا جس میں ۱۱؍ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک ۴۴؍ ہزار ۹۷۰؍ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK