• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی مورخ لبنانی حملے میں فوت

Updated: November 22, 2024, 1:32 PM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معروف اسرائیلی محقق، مؤرخ اور جغرافیہ داں زئيو ايرلچ حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

Zeev Erlich. Photo: INN
زئيو ايرلچ۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معروف اسرائیلی محقق، مؤرخ اور جغرافیہ داں زئيو ايرلچ حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ۷۱؍سالہ ایرلچ آپریشنل آرڈرز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں داخل ہوئے تھے۔ بیان کے مطابق اسرائیلی مؤرخ سرحد سے ۵؍تا ۶؍کلو میٹر دور کارروائی کے علاقے میں موجود تھے۔ یہ علاقہ جنوبی لبنان میں ساحلی شہر صور کے نزدیک تھا۔ علاقے کو کلیئر کرنے کی کارروائی کے دوران میں وہاں چھپے ہوئے حزب اللہ کے عناصر نے اچانک اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ داغ دیے۔ اس کے نتیجے میں فوجیوں کے ہمراہ موجود اسرائیلی مؤرخ ایرلچ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے:وقف بل پر تشکیل کمیٹی کی میعاد میں توسیع کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس ہتھیار اور حفاظتی سامان سے لیس ایرلچ علاقے میں بطور شہری موجود تھے۔ اتبدائی تنائج سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی مؤرخ کا اس علاقے میں داخل ہونا "آپریشنل آرڈرز کی خلاف ورزی" ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حزب اللہ کے عناصر نے اسرائیلی فوجیوں کے لیے جال بچھایا تھا۔ ان میں اسرائیلی مؤرخ بھی شامل ہے جو راکٹ کا نشانہ بن گئے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے دونوں حملہ آور ارکان کو ہلاک کر دیا۔ انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق زئیو ایرلچ نے صہیونی مذہبی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع عبرانی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر امر یکی ٹورو یونیورسٹی کالج سے "اسرائیلی قومی کی تاریخ" میں دوسرا گریجویشن مکمل کیا۔ ایرلچ نے پہلی فلسطینی انتفاضہ تحریک کے دوران میں اسرائیلی فوج میں بطور انفنٹری افسر خدمات بھی انجام دیں۔ زئیو ایرلچ نے بطور محقق متعدد تحقیقی مطالعے بھی تحریر کیے۔ انھوں نے بیت المقدس میں لینڈر انسٹی ٹیوٹ میں بطور معلم کام بھی کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK