• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس: ولادمیر پوتین نے امریکی صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا

Updated: September 06, 2024, 11:41 AM IST | Masco

روسی صدر نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے ان کی مسکراہٹ کو اپنی حمایت کی وجہ بتایا اور کہا کہ ان کی مسکراہٹ سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید وہ روس پر مزید پابندیاں عائد نہ کریں، حالانکہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق یوکرین پر ٹرمپ کے نظریے کے سبب روس خفیہ طور پر ان کی حمایت کر رہا ہے۔

Russian President Vladimir Putin. Photo: PTI
روسی صدر ولادمیر پوتین۔ تصویر: پی ٹی آئی

روسی صدر ولادمیر پوتین نے جمعرات کو ایک طنزیہ بیان دیا، یہ بیان امریکی صدارتی انتخاب کے تعلق سے تھا، انہوں نے طنزاً کہا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ پر کملا ہیرس کو فوقیت دیں گے کیونکہ ان کی مسکراہٹ مسحورکن ہے۔ پوتین کایہ بیان امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے دو روسی صحافیوں کو صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کیلئے روس حامی غیر قانونی تشہیر اسکیم چلانے پر معاملہ درج کرنے کے ایک دن بعد آیا۔ پوتین نے امسال اوائل میں بھی طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو بائیڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر ترجیح دیں گے، کیونکہ ان کے بارے میں آسانی سے پیشن گوئی کی جاسکتی ہے، وہ بھی اسی فرسودہ اسکول کے سیاست داں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کا مودی پر طنز ،’’معافی وہی مانگتا ہے جس نے کچھ غلط کیا ہو ‘‘

انتخاب کے تعلق سے ان کا نظریہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ امریکی عوام کی مرضی پر منحصر ہے۔لیکن اگلے ہی پل طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جو بائیڈن نے اپنے حامیوں سے کملا ہیرس کی حمایت کی اپیل کی تھی۔ ہم بھی وہی کریں گے، یعنی کملا ہیرس کی حمایت کیونکہ ان کی مسکراہٹ مسحورکن ہے،جس سے محسوس ہوتا ہے کہ سب بخیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید وہ روس پر مزید پابندی عائد نہ کریں۔

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ: آصف آباد میں فرقہ وارانہ تشدد، شرپسندوں کا مسلمانوں کی املاک پر حملہ

واضح رہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق روس ڈونالڈ ٹرمپ کو بطور صدر دیکھنا چاہتا ہے اس وجہ ٹرمپ کا یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی امداد میں عدم دلچسپی ہے۔حالانکہ روس کا کہنا ہے کہ بطور صدر ٹرمپ نے اپنے تمام پیش رو کے مقابلے میں روس پر سب سے زیادہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK