• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بال بال بچے، قیصریا میں واقع نجی رہائش گاہ پر راکٹ حملے

Updated: November 18, 2024, 10:08 AM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

اس مرتبہ ان کے مکان پر ۲؍ راکٹ داغے گئے جو باغیچے میں گرے، چند ہفتوں میں دوسرے حملے سے اسرائیلی حکام اور فوج کے ہوش اڑ گئے۔

Israeli Prime Minister Netanyahu`s life is in trouble. Photo: INN
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جان مشکل میں آگئی ہے۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک اور فضائی حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ شمالی اسرائیلی شہر قیصریا میں ان کی رہائش گاہ  کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس بار ان کے گھر پر دو راکٹ داغے گئے جو مکان کے باغیچے میں گر گئے۔ اس حملے کی اطلاع پولیس نے  سنیچر کی دیر رات دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت نہ تو نیتن یاہو اور نہ ہی ان کا کنبہ وہاں موجود تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے تنظیم نہیں لی ہے لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بھی حزب اللہ کی ہی کارر وائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:آج انتخابی مہم کا آخری دن، پارٹیوں کی دھواںدھار مہم

اسرائیلی صدر اسحٰق ہارجوگ نے `ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس  حملے کی جانچ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  نیتن یاہو پر مسلسل  حملے ہو رہے ہیں اور انہیں اشتعال دلایا جارہا ہے۔ ایسے میں اسرائیل سخت کارروائی کرنے کے لئے آزاد ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میںمزید لکھا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو جواب دیا جائے گا۔  
 اسرائیل کے وزیر دفاع ایتمار بین گوئیرنے بھی کہا کہ پی ایم کے گھر  پر ایک فلیش بم پھینکا گیا ہے جو ہمیں اکسانے والی حرکت ہے۔ ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔نیتن یاہو کے گھر پر ایسے وقت میں حملہ ہوا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ یہ حملے اسی کڑی کا حصہ بتائے جارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اکتوبر مہینہ میں بھی وزیر اعظم یاہو کے گھر کی طرف ایک ڈرون لانچ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں بھی کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن مکان کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ اس حملے سےپورے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK