حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰ، دیگرمقامات پر بھی بمباری۔
EPAPER
Updated: November 15, 2024, 10:57 AM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo
حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰ، دیگرمقامات پر بھی بمباری۔
اسرائیلی فوج لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں کوتواتر سے نشانہ بنا رہی ہے۔ تحصیل شوف میں فضائی حملوں میں اموات کی تعداد۲۵؍ ہو گئی۔ اسرائیلی قوتوں نے جنوبی بیروت کے دحیہ علاقے پر بھی۹؍فضائی حملے کئے۔ لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ۸؍ اکتوبر۲۰۲۳ءسے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان۳۳۶۵؍ تک ہو گیا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ بھی ان حملوں کا جواب دے رہی ہے۔ حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے واقع ہونیوالے کیریہ فوجی اڈے کو ڈرونز سےنشانہ بنایا۔
جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے پربمباری
اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر کم از کم تین حملے کیے۔ یہ معلومات آرآئی اے نووستی کے نمائندے نے دی۔ انہوں نے کہا کہ دو بڑے حملوں میں برج البرجانہ کے علاقے میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور ایک حملے میں حریت حریک کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی سہ پہر بیروت کے مضافاتی علاقوں پر چھ حملے کیے۔
یہ بھی پڑھئے:نومنتخب صدر ٹرمپ کی وہائٹ ہاؤس آمد، بائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال
عوام حملوں کی وجہ سےنقل مکانی کرنے پر مجبور
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں۱۰؍ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ حملوں کی وجہ سے بیروت میں اسپورٹس کمپلیکس کو بے گھر لوگوں کی پناہ گاہ بنایا جائیگا۔
حوثیوں کا امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صنعا یمنی حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے دو ڈسٹرائروں اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں دو حملے کیے جو۸؍گھنٹے تک جاری رہے۔
امریکہ کی حوثی تنصیبات پر بمباری
امریکہ نے یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی سنٹرل کمانڈ آفس `سینٹ کوم نے حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔سینٹ کوم نے۹؍ اور۱۰؍ نومبر کو یمن میں حوثیوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔