• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نومنتخب صدر ٹرمپ کی وہائٹ ہاؤس آمد، بائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال

Updated: November 15, 2024, 10:51 AM IST | Agency | Washington

ایک دوسرے پر سخت تنقیدیں کرنے والے ٹرمپ اور بائیڈن پرتپاک انداز میں ملے،اوول آفس میں۲؍گھنٹے تک بات چیت کی۔

Outgoing President Biden and President-elect Trump met in the Oval Office. Photo: PTI
رخصت پزیر صدر بائیڈن اور نومنتخب صدر ٹرمپ اوول آفس میں کچھ ایسے ملے۔ تصویر:پی ٹی آئی

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وہائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رخصت پزیر صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ امریکی صدر نے نومنتخب صدر ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے  ہر ممکن کوشش کریں گے، دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے نئے ناموں کا اعلان کیا تھا اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک  اور ری پبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار وویک راماسوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (محکمہ برائے حکومتی کارکردگی) [DOGE] کی سربراہی کریں گے۔جبکہ  خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے  جان ریٹ کلف، وزیر خارجہ کیلئے مارکو روبیو   ، پیٹ ہیگزتھ کو وزیر دفاع ، مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر ، مائیک ہکبی کو اسرائیل کیلئے  امریکی سفیر ،  اسٹیون وٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’مودی نے آئین کو پڑھا ہوتا تو اُن کی پالیسیاں کچھ اور ہوتیں‘‘

مائیک جانسن ایوان کے اسپیکر کے عہدے پر برقرار رہیں گے
 امریکی ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بدھ کے روز اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ جیت لی اور نو منتخب صدر ٹرمپ نے ایوان کے ریپبلکن اراکی کے ساتھ ملاقات میں ان کی تائید کی۔ جانسن، جو لوزیانا سے ریپبلکن ممبر ہيں،۲۰۲۳ء میںمتفقہ ریپبلکن حمایت سے ہاؤس اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے میٹ گیٹز کو امریکی اٹارنی جنرل مقرر کیا
 نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کانگریس مین میٹ گیٹز کو امریکی اٹارنی جنرل نامزد کریں گے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’’یہ اعلان کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ فلوریڈا کے کانگریس مین میٹ گیٹز کو امریکہ کا اٹارنی جنرل نامزد کیا گیا ہے۔‘‘ٹرمپ نے گیٹز کو انتہائی باصلاحیت اور مضبوط وکیل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK