۲؍دنوں میں ۵۲؍ افراد جاں بحق،بچے اور خواتین شامل، خوراک کی کمی کے باوجود امداد ی سامان کے گودام کو نشانہ بنایاگیا۔
EPAPER
Updated: December 15, 2024, 12:14 PM IST | Agency | Gaza
۲؍دنوں میں ۵۲؍ افراد جاں بحق،بچے اور خواتین شامل، خوراک کی کمی کے باوجود امداد ی سامان کے گودام کو نشانہ بنایاگیا۔
غزہ میں جمعہ کو نصیرات رفیوجی کیمپ پر حملے کےبعد سنیچر کو اسرائیلی فورسیز نے اسکول اور اسپتال کو نشانہ بنایا جہاں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس حملے میں ۱۸؍ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تازہ حملوں کے ساتھ ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ۲؍ دنوں شہید ہونے والوں کی تعداد ۵۲؍ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کی شر انگیزی، ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر حملہ زیر غور
جبالیہ میں علی الصباح سعداللہ فیملی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایاگیا جس میں ۴؍ افراد فوت ہوئے، شمال مشرقی غزہ میں اسکول پر حملہ کیاگیا جس میں ۲؍ افراد نے جام شہادت نوش کیا اور ایک شخص خان یونس میںجاں بحق ہوا۔ اس کے بعد الماجدالوسیلہ اسکول پر حملے میں ۷؍ افراد شہید ہوئے۔ ایسے وقت میں جبکہ غزہ میں خوراک کی سنگین قلت کی وجہ سے لوگوں کو دن بھر میں ایک بار بھی کھانا مشکل سے نصیب ہوپارہاہے، اسرائیلی فورسیز نے سنیچر کے حملے میں رسدگاہوں کو بھی اس جواز کے ساتھ نشانہ بنایا کہ وہاں حماس کے جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔ مقامی سول ايمرجنسی سروس نے تصدیق کی ہے کہ سنیچر کو کئے گئے حملے ميں اس اسکول کی عمارت کو نشانہ بنايا گيا جو بے گھر افراد کے ليے ايک پناہ گاہ کے طور پر زير استعمال تھی۔