• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کا میزائل حملہ، ۱۷؍ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Updated: November 29, 2024, 1:12 PM IST | Agency | Gaza

کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسپتال او راس کےگرد ونواح میں اسرائیلی فوج مسلسل حملے کرکے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

The building in Gaza that was targeted by the Israeli army. Photo: INN
غزہ میں واقع وہ عمارت جسے اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔ تصویر : آئی این این

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ نصیرات میں ایک عمارت کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں کم از کم ۱۷؍فلسطینی شہید ہوگئے۔ نصیرات کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے بارے میں الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اس کی فیکٹ چیک ایجنسی ’سند‘ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ لمحہ قید کیا گیا ہے جب ایک میزائل آ کر رہائشی عمارت کو لگتا ہے اور علاقے میں دھویں کا ایک وسیع بادل پھیل جاتا ہے، اس کے بعد ویڈیو میں زخمیوں اور شہیدوں کو ایک ہاتھ گاڑی میں ڈال کراسپتال پہنچانے کا تکلیف دہ عمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: اسرائیل کو۶۸۰؍ ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے میں پیش رفت

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے بھاری توپ خانے کے ساتھ شدید بمباری مہم نہ صرف رہائشی عمارتوں اور گھروں کو بلکہ مساجد اور دیگر عوامی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں سے ایک حملہ رہائشی مکان پر ہوا، جو بے گھر لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔نصیرات کیمپ پر ان حملوں میں الجزیرہ کے نامہ نگار طلال العروقی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا ہے کہ اسپتال کے اردگرد کا علاقہ حالیہ جبالیہ حملے کے آغاز سے لے کر اب تک سب سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر ابو صفیہ  کے پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے اسپتال کے اطراف میں بلا تعطل اپنے شدید ہدف کو نشانہ بنانے،  گولہ باری اور ڈرون سے بم گرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK