اٹلی کی اپوزیشن پارٹی فائیو اسٹارموومنٹ کے لیڈرجوزیپے کونتے نے جمعرات کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 5:35 PM IST | Rome
اٹلی کی اپوزیشن پارٹی فائیو اسٹارموومنٹ کے لیڈرجوزیپے کونتے نے جمعرات کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
اٹلی کی اپوزیشن پارٹی فائیو اسٹارموومنٹ کے لیڈرجوزیپے کونتے نے جمعرات کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۰۰؍ سے زائد ہلاکتیں، دو ہفتوں میں ۳۰۰؍ سے زیادہ بچے شہید۔ ‘‘کونتے نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی حملے مسلسل صحت کی سہولیات اور گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی اور یورپ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کی اس بربریت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جوزیپے کونتے نے یورپی پارلیمنٹ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا:’’یہ صرف تشویش کا اظہار کرتی ہے، جو بالکل بے معنی ہے۔ ‘‘انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:’’اسرائیل پر مکمل اسلحہ کی پابندی عائد کی جائے اور حکومتی اہلکاروں اور ان کے حامیوں پر سخت معاشی و سفارتی پابندیاں لگائی جائیں۔ ‘‘کونتے جو۲۰۱۸ء سے۲۰۲۱ء تک اٹلی کے وزیراعظم رہے، اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے شدید ناقد ہیں۔ دریں اثنا، شمالی اٹلی کے شہر میلان میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ہنگری: نیتن یاہوکے دورے کے بعد بین الاقوامی کریمنل کورٹ سے دستبرداری کا عمل شروع
اسرائیلی حملوں کا نتیجہ
واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ءسے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک۵ ۰؍ ہزار ۵۰۰؍ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔