• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اٹلی: پانی بحران کے سبب کیپری جزیرے پر سیاحوں کی آمد پر پابندی

Updated: June 22, 2024, 9:21 PM IST | Rome

اٹلی میں مین لینڈ میں پانی کی فراہمی کے نظام میں ہونے والی خرابی کے سبب اس کے کئی سیاحتی جزیروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس نے بحران کی شکل اختیار کرلی ہے۔ صاف صفائی اور حفظان صحت کے خطرات کے پیش نظر مشہور سیاحتی جزیرہ کیپری کے میئر نے سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

Italy’s famous tourist spot Capri Island. Image : X
اٹلی کاسیاحت کیلئے مشہور کیپری جزیرہ۔ تصویر: ایکس

پانی کی ہنگامی صورتحال نے اٹلی کے سب سے مشہور جزیروں میں سے ایک کیپری کے میئر کو سنیچرکو سیاحوں کی آمد کو روکنے کا حکم دینے پر مجبورکر دیا ا، اس بحران کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی روک دی گئی۔میئر پاولو فالکو نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے بغیر، سیاحتی موسم میں روزانہ جزیرے پر جانے والے ہزاروں سیاحوں کو ضروری خدمات کی ضمانت دینا ناممکن ہے۔ میئر کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’صفائی اور حفظان صحت کی صورتحال دھماکہ خیز ہے، ہم نے اپنے انسدادی اقدامات کیے ہیں اور انسداد بحران اکائی کو متحرک کیا ہےاورایک حکم جاری کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مصر، متحدہ عرب امارات اور اُردن کی اسرائیل کے ساتھ تجارت میں اضافہ

یہ ہنگامی صورتحال مین لینڈ کے پانی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے پیش آئی جو عالمی شہرت یافتہ جزیرے کوپانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔اس وقت زیادہ تر جزیرے کو پانی فراہم کیا جارہا ہے، لیکن اناکپری کی بالائی میونسپلٹی کے کچھ الگ تھلگ علاقے پہلے ہی خشک ہیں۔ صرف مقامی آبی ذخائر ہی سپلائی کررہے ہیں، جن کے مین لینڈ سے پانی کی عدم فراہمی کے نتیجے میں خشک ہونے کا خطرہ ہے۔دریں اثنا مکمل فراہمی کی بحالی تک  ضروری خدمات کیلئے ٹینکوں کی مدد سے جزیرے تک پانی پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا، لبنان کو دوسرا غزہ بننے دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی: انتونیو غطریس

میئر کے حکم سے صبح ۹؍بجے کے فوراً بعدآگاہ کیا گیا جس کے بعد ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر روک دی گئی۔اس اقدام سے جنوبی شہر نیپلز کی بندرگاہوں پر ٹکٹ دفاتر پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جو کیپری جانے والی بیشتر فیریوں کیلئےروانگی کا مقام ہے۔ فیری اورہائیڈرو فوائل جو پہلے ہی کیپری کیلئےروانہ ہو چکے تھے، ان سے بحری حکام نے ریڈیو کے ذریعے رابطہ کیا، جس نے ان کی بندرگاہ پر واپسی اور مسافروں کو اتارنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK