اٹلی میں۴؍ روزقبل ایک ایسا چور پکڑا گیا جو مطالعہ کا شوقین ہے۔ غیرملکی خبر رساں پورٹل کی رپورٹ کے مطابق معاملہ روم شہر کے پراتی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 27, 2024, 12:33 PM IST | Agency | Rome
اٹلی میں۴؍ روزقبل ایک ایسا چور پکڑا گیا جو مطالعہ کا شوقین ہے۔ غیرملکی خبر رساں پورٹل کی رپورٹ کے مطابق معاملہ روم شہر کے پراتی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔
اٹلی میں۴؍ روزقبل ایک ایسا چور پکڑا گیا جو مطالعہ کا شوقین ہے۔ غیرملکی خبر رساں پورٹل کی رپورٹ کے مطابق معاملہ روم شہر کے پراتی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جہاں ۳۸؍سالہ چور ایک فلیٹ میں چوری چھپے داخل ہوا۔ ابھی وہ گھر کی قیمتی چیزیں اٹھاہی رہا تھاکہ اس کی نظر کتابوں کی الماری پر گئی۔ جہاں ایک کتاب نے اسے تجسس میں مبتلاکردیا۔ اس نے وہ کتاب اٹھائی اور مطالعہ میں منہمک ہوگیا۔ اس دوران گھر میں موجود بوڑھی خاتون کی آنکھ کھل گئی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ ٹیپو سلطان کی تصویر اسٹیٹس پر رکھنا قانونی طور پر کوئی جرم نہیں ہے ‘‘
اس نے شور مچایا اور چور بھاگ کھڑا ہوا۔ لیکن پڑوسیوں نے اسے دھردبوچا اور اسے پولیس نے حوالات پہنچادیا۔ رپورٹ کے مطابق چورکو یونانی دیوتاؤں سے متعلق ایک کتاب دلچسپ لگی اور وہ اسے پڑھنے بیٹھ گیا۔ یہ ہومر کی تصنیف کردہ مشہورِ زمانہ کتاب ہے، جس کا مطالعہ چور کو مہنگا پڑگیا۔ کیونکہ ۷۱؍ سالہ مالک مکان بیدار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے جب ایک انجان شخص کو اپنے گھر میں دیکھا تو شور مچایا جس کے سبب چور بھاگ کھڑا ہوا۔ چور نے اسی بالکونی سے فرار ہونے کی کوشش کی جہاں سے وہ داخل ہوا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔