فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سربراہی میں دونوں برانڈس کے انضمام کے بعد لگژری انڈسٹری میں اٹلی کا مقام مضبوط ہو جائے گا۔
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 6:05 PM IST | Inquilab News Network | Rome
فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سربراہی میں دونوں برانڈس کے انضمام کے بعد لگژری انڈسٹری میں اٹلی کا مقام مضبوط ہو جائے گا۔
اٹلی کے معروف لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے اپنے حریف برانڈ ورساچے کو خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پراڈا نے ورساچے کی سرپرست کمپنی کیپری ہولڈنگز کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس معاہدہ کا مقصد اٹلی کے فیشن کی دنیا کے دو بڑے برانڈس کو متحد کرنا ہے۔ پراڈا نے جمعرات کو بتایا کہ اس معاہدے کی انٹرپرائز ویلیو ۳۷۵ء۱ کھرب ڈالر ہے۔
پراڈا نے ورساچے کیلئے ۱۵ء۲ ارب ڈالر کی قیمت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس میں ورساچے پر قرض کی رقم بھی شامل ہے جو کیپری نے ۲۰۱۸ء میں ادا کی تھی۔ اس سے قبل مائیکل کورس کے نام سے مشہور کیپری نے ورساچے کو ورساچے خاندان اور بلیک سٹون سے خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ایپل کا ٹیرف سے بچنے کا انوکھا منصوبہ
واضح رہے کہ پراڈا اپنا کاروبار وسیع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عالمی سطح پر لگژری کی مانگ میں کمی کے باوجود پراڈا اطمینان بخش کاروبار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ دوسری طرف، ورساچے گزشتہ برسوں میں منافع کمانے میں ناکام رہا ہے اور نقصان کا سامنا کر رہا ہے۔ فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سربراہی میں دونوں برانڈس کے انضمام کے بعد لگژری انڈسٹری میں اٹلی کا مقام مضبوط ہو جائے گا۔
پراڈا کے چیئرمین پیٹریزیو برٹلی نے کہا کہ ہم ورساچے کی میراث کو جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد اس کے جرأت مندانہ اور لازوال جمالیات کی قدر کرنا اور اس کی نئی تشریح کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورساچے کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کریں گے جو برسوں کی جاری سرمایہ کاری سے تقویت یافتہ اور طویل مدتی تعلقات پر مبنی ہے۔