• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اٹلی: میلان میں بیرون سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت جرمانہ

Updated: January 01, 2025, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | Rome

اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق، تمباکو نوشی کی وجہ سے ملک میں سالانہ ۹۳ ہزار اموات ہوتی ہے۔ ملک کی تقریباً ۱۹ فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے۔

Milan faces air pollution. Photo: INN
میلان شہر فضائی آلودگی سے نبردآزما ہے۔ تصویر: ائی این این

یورپی ملک اٹلی کے مالیاتی اور فیشن کے دارالحکومت میلان میں سگریٹ نوشی پر سخت ترین پابندی کا اعلان کیا گیا ہے جن کا اطلاق یکم جنوری بروز بدھ سے ہوگا۔ اب میلان میں شہریوں اور سیاحوں کو سڑکوں اور پر ہجوم عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے پر بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہوا میں ذرات کو کم کرنا ہے تاکہ "شہر کی ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کی صحت کی حفاظت کی جا سکے۔ 

واضح رہے کہ صنعتی پو ویلی کے وسط اور اٹلی کے شمال میں واقع میلان شہر، ہوا کے لحاظ سے یورپ کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ ۲۰۲۰ء میں سٹی کونسل کے ذریعے منظور کئے گئے میلان کے ایئر کوالٹی آرڈیننس میں سگریٹ نوشی پر بتدریج سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ۲۰۲۱ء سے عوامی پارکس اور میدانوں کے علاوہ بس اسٹاپس اور کھیل کی سہولیات میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ سگریٹ نوشی پر یکم جنوری ۲۰۲۵ء سے نافذ ہونے والی تازہ ترین پابندی "تمام عوامی مقامات بشمول گلیوں" اور "الگ تھلگ جگہوں پر جہاں دوسرے لوگوں سے کم از کم 10 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ممکن ہو" پر لاگو ہوگی۔ ای سگریٹ پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نئی ممانعت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ۴۰ سے ۲۴۰ یورو (۴۱ سے ۲۴۹ ڈالر) تک جرمانہ عائد کردیا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: تارکین وطن گروہوں نے بڑھتی نسل پرستی کے متعلق خبردار کیا

۲۰۲۳ء کے اعداد و شمار پر مبنی قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق، تقریباً ۱۹ فیصد اطالوی سگریٹ نوشی کرتے ہیں، جو یورپی یونین کے رکن ممالک کے ۲۴ فیصد اوسط سے کم ہے۔ اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق، تمباکو نوشی کی وجہ سے ملک میں سالانہ ۹۳ ہزار اموات ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کے تمام معاملات کے تقریباً ۸۵ فیصد کے لئے ذمہ دار ہے، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہلک کینسر ہے۔ یورپی یونین کے اندر، ۱۷ ممالک نے تمباکو نوشی مخالف قانون سازی کی ہے جن میں آئرلینڈ، یونان، بلغاریہ، مالٹا، اسپین اور ہنگری سب سے سخت انداز اختیار کیا ہے۔ یورپ میں، سب سے کم تمباکو نوشی کا رجحان سویڈن میں پایا جاتا ہے جہاں ۸ فیصد آبادی تمباکو نوشی کرتی ہے جبکہ بلغاریہ میں سب سے زیادہ ۳۷ فیصد آبادی تمباکو نوشی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK