• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاپان: ’ڈورے مون‘ کارٹون کو آواز دینے والی فنکارہ نوبیو اویاما کا انتقال

Updated: October 11, 2024, 8:51 PM IST | Tokyo

جاپان کی مشہور اینیمی سیریز ’’ڈورے مون‘‘ کو ۱۹۶۹ء سے جو اداکارہ اور فنکارہ اپنی آواز دے رہی تھیں ان کا ۲۹؍ ستمبر کو ۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نوبیو اویاما اپنے وقت کی معروف اداکارہ تھیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

’’ڈورے مون‘‘ کارٹون کو اپنی آواز دینے والی ۹۰؍ سالہ جاپانی اداکارہ اور فنکارہ نوبیو اویاما انتقال کرگئیں۔ ’’ڈورے مون‘‘ ایک جاپانی کارٹون کردار ہے جو بچوں میں بہت مقبول ہے۔ فنکارہ کی ٹیلنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ’’ان کا انتقال ۲۹؍ ستمبر کو ہوا تھا۔ انہیں کوئی بیماری نہیں تھی البتہ بڑھاپے کے سبب کافی کمزور ہوگئی تھیں۔ ان کے جنازے میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے تھے۔  واضح رہے کہ ’’ڈورے مون‘‘ ایک طویل عرصہ سے چلنے والی جاپانی اینیمی سیریز ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: موسم سرما کا آغاز، بھکمری میں مسلسل ضافہ ہورہا ہے: ڈبلیو ایف پی

واضح رہے کہ ۲۰۰۵ء تک نوبیو اویاما نے ۲۲؍ ویں صدی کے ’’ڈورے مون‘‘ کو اپنی جادوئی آواز دی۔ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے ’’ڈورے مون‘‘ کو آواز دی مگر اینیمی سیریز کے مداح آج بھی نوبیو اویاما کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہیں جنہوں نے روبوٹ کی بچے جیسی آواز کو دور دور تک مشہور کردیا تھا۔ یہ کردار ۱۹۶۹ء میں بنایا گیا تھا اور نوبیو نے تبھی سے اسے اپنی آواز دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK