Updated: August 29, 2024, 9:26 PM IST
| Tokyo
جاپان کے جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان کے ٹکرانے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔ تیز بارشوں کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جمعے تک معطل رہے گی۔
شدید بارش کی وجہ سے جاپان کے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔
جاپان کے جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان شانشان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے۔ طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔ تیز بارشوں کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےلاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ تقریباً ۸؍ لاکھ شہریوں کو گھر چھوڑ کر محفوظ علاقہ مین جانے کا حکم دیا گیا ہے، سیکڑوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس تین دن کیلئے معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک عملے کے ۲۱۲؍ اہلکار ہلاک : یو این آر ڈبلیواے
جاپان میں آنے والے طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جمعے تک معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان میں سمندری طوفان ’ایمپل‘ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا تھا، بلٹ ٹرینیں بھی بند کر دی گئی تھیں۔ سمندری طوفان ایمپل سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا، مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقت ور سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شانشان ٹائی فون کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوری ہے۔ ۱۸۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں طوفان کے ٹوکیو اور جاپان کے مشرقی اور وسطی علاقوں کی طرف جانے کا خدشہ ہے۔