Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جاپان زخمی فلسطینیوں کا علاج کرے گا، تعلیمی میدان میں طلبہ کی مدد کرے گا

Updated: March 26, 2025, 7:33 PM IST | Tokyo

جاپانی حکومت نے غزہ کے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ فلسطینی طلبہ کو تعلیم دلوانے میں بھی معاونت کا اعادہ کیا ہے۔

A scene from a pro-Palestinian demonstration in Japan. Photo: X
جاپان میں فلسطین حامی مظاہرے کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

جاپان، غزہ سے زخمی فلسطینیوں کو طبی علاج کیلئے اپنے ملک لائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان نے اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے متاثرین کیلئے براہ راست مدد فراہم کی ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ سے کم از کم دو زخمی افراد کی جاپان پہنچنے کی توقع ہے۔ انخلا اور علاج کا منصوبہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر ترتیب دیا گیا تھا، اور مریضوں کی دیکھ بھال ٹوکیو کے سیلف ڈیفنس فورسیز سینٹرل اسپتال میں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ جاپانی وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ حکومت ممکنہ تعلیمی پروگراموں سمیت فلسطینیوں کو طبی امداد کی پیشکش کرنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد اقوام متحدہ کا موجودگی محدود کرنے کا فیصلہ

ایشیبا نے ایک پارلیمانی اجلاس کے دوران کہا کہ ’’ہم جاپان میں ایسے لوگوں کو قبول کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جو غزہ میں بیمار پڑ گئے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔ٹوکیو، فلسطینی طلبہ کیلئے جاپانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک خصوصی اقدام پر بھی کام کر رہا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ۱۸؍  مارچ کو غزہ پر حملے دوبارہ شروع کئے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک غزہ میں ۵۰؍ ہزار ۱۰۰؍ فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK