Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کیلئے ایئرٹیل۔اسٹارلنک معاہدے کے ایک دن بعد اسپیس ایکس معاہدہ

Updated: March 12, 2025, 4:50 PM IST | Mumbai

ہندوستان بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی ایئرٹیل اور جیو نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اسٹار لنک کی خدمات ملک بھر دستیاب ہوں گی۔ تاہم، حکومت ہند کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ہی یہ معاہدہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان میں بھارتی ایئرٹیل کی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد جیو پلیٹ فارمز نے بھی اسی کمپنی (اسپیس ایکس) کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔تاہم، یہ معاہدہ اسپیس ایکس کے ملک میں کام شروع کرنے سے پہلے حکومت کی منظوری پر منحصر ہے۔ معاہدے کے تحت، جیو اپنے ریٹیل اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز میں اسپیس ایکس کے برانڈ اسٹار لنک کا سامان دستیاب کرائے گا جبکہ انسٹالیشن سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ ایئرٹیل نے بھی اپنے صارفین کو ٹھیک یہی خدمات دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان ٹرین ہائی جیک: ۱۵۵؍ یرغمالوں کو بچالیا گیا، بی ایل اے ۲۷؍ ممبر مارے گئے

دونوں ہندوستانی ٹیلی کام کمپنیاں اب نہ صرف روایتی براڈ بینڈ بلکہ سیٹیلائٹ انٹرنیٹ اسپیس میں بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں سودے اس شرط سے مشروط ہیں کہ اسٹار لنک کو ملک میں کام شروع کرنے کیلئے حکومت کی منظوری مل جائے۔ اس ضمن میں اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گیوین شاٹ ویل نے کہا کہ ’’ہم ہندوستان میں کمیونکیشن کو مستحکم کرنے کیلئے جیو کے عزم کی تعریف کرتے ہیں۔ ہم جیو کے ساتھ کام کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں، تنظیموں اور کاروباروں کو اسٹارلنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے حکومت ہند سے اجازت حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘


خیال رہے کہ جیو اور ایئرٹیل کے اسپیس ایکس سے جڑ جانے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کافی تیز ہوجائے گی اور انٹرنیٹ ملک کے ان حصوں میں بھی پہنچ سکے گا جہاں ابھی یہ دستیاب نہیں ہے، یا سگنلز کافی کمزور ہیں۔ جیو کے گروپ سی ای او میتھیو اومن نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر ہندوستانی، چاہے وہ کہیں بھی رہتا ہو، سستا اور تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی حاصل کرے۔ یہ جیو کی اولین ترجیح ہے۔ ‘‘اس پیش رفت کے بعد ایئرٹیل اور جیو کے شیئرز کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK