تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری سے ڈیولپمنٹ پلان ( ڈی پی ) تیار کرنے کا معاملہ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ناگپور میں منعقد ہونے والے سرمائی اجلاس میں اٹھایا تھا۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 5:27 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری سے ڈیولپمنٹ پلان ( ڈی پی ) تیار کرنے کا معاملہ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ناگپور میں منعقد ہونے والے سرمائی اجلاس میں اٹھایا تھا۔
تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری سے ڈیولپمنٹ پلان ( ڈی پی ) تیار کرنے کا معاملہ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ناگپور میں منعقد ہونے والے سرمائی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ افسران نے اس طرح اندھے بن کر ڈی پی تیار کیا کہ انہوںنے کلوا علاقے میں واقع تقریباً ۴۵۰؍ رہائشی عمارتو ں پر مختلف ریزرویشن درج کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ افسران کو ہدایت دے کہ وہ آنکھ کھول کر اور کوئی ریزرویشن دینے سے پہلے کم از کم یہ تو دیکھ لیں کہ وہاں لوگ رہتے تو نہیں ہیں۔ اس اعتراض پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے یقین دلایا کہ اگر متاثرہ مکینوں نے ڈی پی پر اپنا اعتراض درج کرایا ہوگا تو اس کی سماعت ضرور کی جائے گی اور افسران کو آنکھیں کھول کر ڈی پی تیار کرنے کا حکم بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: بی کے سی اور ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے نئے کنکٹر کا افتتاح
رکن اسمبلی جتیندراوہاڑ نے سرمائی اجلاس میں قانون ساز اسمبلی میں تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) کے غیر ذمہ دارانہ کام کاج پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھانے شہر کا جن افسران نے ڈیولپمنٹ پلان ( ڈی پی) بنایا ہے وہ دیکھ سکتے ہیں یا بینائی سے محروم ہیں؟