• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جے جے اسپتال کے ملازمین نے بے مدت ہڑتال کی

Updated: July 04, 2024, 2:39 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

مطالبات منظور نہ ہونے پر فیصلہ۔ زیر علاج مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ رشتہ دار خود مریضوں کی طبی جانچ کرانے پرمجبور۔

JJ Hospital where fourth level employees have gone on strike. Photo: INN
جے جے اسپتال جہاں چوتھے درجے کے ملازمین نے ہڑتال کی ہے۔ تصویر: آئی این این

خالی اسامیوں کو ڈائریکٹ سروس سے فوری طور پر پُر کرنے ، ٹرانسفر کئے گئے ملازمین کو سروس پر برقرار رکھنے ، ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ٹرانسفر کئے گئے عملے کیلئے پرانی پنشن اسکیم نافذ کرنے جیسے مطالبات منظور کرانے کیلئے جے جے اسپتال کے چوتھے درجے کے عملے نے بدھ کی صبح ۶؍بجےسے بے مدت ہڑتال شروع کردی جس سے اوپی ڈی میں آنےوالے مریضوں کی خدمات زیادہ متاثر نہیں ہوئی لیکن زیر علاج مریضوں کودقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے: ہاتھرس: سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے، اکھیلش یادو کی حکومت پر تنقید 
’`بول میرے بھیا... ہلہ بول،`پنشن ہمارا حق ہے کسی کے باپ کا نہیں ہے، `ہم سب ایک ہیں، `کون کہتا ہے کہ دیا نہیں جائے گا ، بغیر لئے رہیں گے نہیں ، ملازمین کے اتحاد کی جیت ہوگی ‘  ان نعروں کے ساتھ جے جے اسپتا ل کے چوتھے درجے کے ملازمین نے احتجاج شروع کیا ۔ غیر معینہ ہڑتال میں جے جے اسپتال کے چوتھے درجے کے سبھی ملازمین نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی وجہ سے ایک بھی چوتھے درجے کا ملازم آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ، اِن پیشنٹ ڈپارٹمنٹ، لیباریٹری  اور سرجری روم وغیرہ میں دستیاب نہیں تھا ۔ آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری اداکی اس لئے احتجاج کا زیادہ اثر یہاں نہیں دکھائی دیا لیکن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال متاثر رہی۔ ملازمین کے ہڑتال پر ہونے سے اسپتال کے احاطے اور مریضوں کے کمروں میں صفائی نہیں ہوسکی ۔ زیر علاج مریضوں کو مختلف طبی جانچ کیلئے متعلقہ محکموں میں لے جانے کیلئے عملہ موجود نہ ہونے سے مریضوں کے رشتہ داروں ہی کوانہیں طبی جانچ کیلئے لے جانا پڑا ۔ انٹرن کی مدد سے خون کی جانچ کے نمونے لیباریٹری بھیجے گئے۔عملہ نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر اور آپریشن کیلئے درکار آلات کی صفائی نہیں ہوسکی  جس کی وجہ سے جن مریضوں کا بدھ کو آپریشن  ہونا تھا، انہیں ایک ہفتہ بعد بلایا گیا ہے ۔ عملے کی کمی سے غیرضروری آپریشن کےعلاوہ دیگر سرجری ملتوی کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK