Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جوگیشوری: اُردو اسکول میں سورہ یٰسین حفظ کرنےکی ترغیبی مہم

Updated: March 29, 2025, 9:59 AM IST | Saadat Khan | Jogeshwari

۶۵؍ طلباء و طالبات نےحصہ لیا جنہیں ٹرافی میڈل، سرٹیفکیٹ اور تسبیح سے نوازا گیا۔

Students participating in the Surah Yaseen memorization campaign with medals, certificates and tasbeehs. Photo: INN
سورہ یٰسین حفظ کرنے کی ترغیبی مہم میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میڈل ، سرٹیفکیٹ اور تسبیح کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

یہاں کےالاتحاد اُردو  اسکول   میں رمضان المبارک میں طلبہ کو دینی تعلیم کی  ترغیب دینےکیلئےسورہ یٰسین حفظ کرنے کی مہم چلائی گئی  جس میں پانچویں تاآٹھویں جماعت کے ۶۵؍ طلبہ نے حصہ لیا ۔مہم کےدوران ۱۰؍طلبہ نے پوراسورہ یٰسین جبکہ دیگر طلبہ نےاپنی استطاعت کے مطابق حفظ کیا۔ جمعرات کو اس تعلق سےمنعقدہ جلسہ تقسیم انعامات میں طلبہ کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔
 ماہ رمضان کی برکات انوار ان خوش نصیب طلبہ کی محنت اور لگن کو اجاگر کرتی ہے جنہوں نے اپنی روز مرہ کی تعلیمی سرگرمیاں مع امتحانات کی تیاری، گھریلو کام، ٹیوشن، روزانہ کی تلاوت، تراویح اور نمازوں کے ساتھ صرف ۱۵؍ دنوں میں سورہ یٰسین حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ ایک قابل تحسین کارنامہ ہے ۔تقریباً ۶۵؍ طلبہ نے اس مبارک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں سے ۱۰؍طلبہ نے پانچ رکوع پر مبنی سورہ یٰسین مکمل طور پر یاد کی، ۲۵؍طلبہ نے تین رکوع یا اس سے زیادہ اور۱۸؍بچوں نے ۲؍ رکوع سے زیادہ سورہ یٰسین یاد کرنے کی کوشش کی۔ ۱۲؍طلبہ نے ایک رکوع تک یاد کیا۔

یہ بھی پڑھئے: کنال کامراکو چنئی ہائی کورٹ سے راحت، گرفتاری پر روک

مذکورہ اسکول   کے سینئر معلم شیخ اخلاق احمد نے بتایاکہ ’’اس مہم کا مقصد طلبہ کوقران پاک کی اہم سورتوں کو یاد کرنے کی ترغیب دینا تھی۔ ۲؍ رکوع سے زیادہ یٰسین شریف حفظ کرنے والے طلبہ کو ٹرافی سے نوازا گیا ساتھ ہی اس سرگرمی میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور تسبیحات سے نوازا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK