جوگیشوری کے اوشیوارہ کے راین گلوبل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’یہ دھمکی ’’افضل‘‘ نامی گینگ کے ذریعے موصول ہوئی۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 6:32 PM IST | Jogeshwari
جوگیشوری کے اوشیوارہ کے راین گلوبل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’یہ دھمکی ’’افضل‘‘ نامی گینگ کے ذریعے موصول ہوئی۔
ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ’’جوگیشوری کے اوشیوارہ میں ’’راین گلوبل اسکول‘‘کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل موصول ہوا ہے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد قانون کا نفاذکرنے والی مقامی ایجنسیاں اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے اہلکار کو اسکول کے احاطے کی چھان بین کیلئے بھیجا گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جنگ رُکتے ہی مغربی کنارہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت
’’راین گلوبل اسکول‘‘،جہاں یہ ای میل موصول ہوا ہے،جوگیشوری، ممبئی کے اوشیوارہ میں ہے۔ تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ’’ای میل میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’افضل گینگ‘‘ نے اسکول میں یہ بم رکھا ہے۔‘‘ اب تک پولیس کوئی مشتبہ شے تلاش نہیں کر سکی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو پولیس تمل ناڈو کے شہر اروڑ کی دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ بعد ازیں تفتیش کے بعد دھمکی جعلی ثابت ہوئی تھی۔