• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جولائی میں ملک کے نجی سیکٹر کی معیشت میں نمودرج

Updated: July 26, 2024, 1:03 PM IST | Agency | New Delhi

ایچ ایس بی سی سروے کے مطابق نئی ملازمتوںکے مواقع بڑھنے کی رفتار۱۸؍سال کی بلند تر سطح پر پہنچ گئی ہے۔

In the private sector, the economy is being strengthened by increasing productive activities in all sectors. Photo: INN
نجی سیکٹر میں ہرشعبے میں پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سےمعیشت کو تقویت پہنچ رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

کاروباری سرگرمیوں، پروڈکشن اور خدمات سیکٹر میں نمو سے ہندوستان کے نجی سیکٹر کی معیشت میں  جولائی میں بھی نمودرج کی گئی ہے۔  ایچ ایس بی سی سروے رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ سروے میں یہ بھی کہا ہے کہ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی رفتار ۱۸؍ سال کی اب تک کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایچ ایس بی سی کے سروے کے مطابق جولائی میں اہم فلیش کمپوزٹ پرچیزنگ منیجرس انڈیکس(پی ایم آئی) کے اعدادوشمار جون کے۶۰ء۹؍ سے بڑھ کر ۶۱ء۴؍ ہوگئے۔ ہر مہینے ہندوستان کے پیداوار اور خدمات سیکٹر کی مشترکہ پیداوار کی پیمائش والے انڈیکس میں  لگاتار ۳۶؍ ویں ماہ نمو درج کی گئی ہے۔ 
اس سروے میں یہ بھی کہا ہے کہ ’’ہندوستان کے نجی سیکٹر کی معیشت جولائی میں بھی بڑھی ہے۔ اس سے نئے کاروبار میں اضافے اور نمو کا اشارہ ملتا ہے۔ نئی ملازمتوں کے بڑھنے سے روزگار کی شرح میں  بھی اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اشیاء اورمحنتانہ میں  اضافہ سے مہنگائی پر دباؤ پڑرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رائلٹی کوئی ٹیکس نہیں ہے، ریاستوں کو مائنز پر ٹیکس لگانے کا حق : سپریم کورٹ

اضافہ کی وجوہات کیا ہیں ؟
سیزنل ایڈجسٹمنٹ انڈیکس میں  ہندوستان کے مینوفیکچرنگ اور سروسیز سیکٹر کےاعدادوشمار میں   ماہانہ بنیاد پر تبدیلی کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ ایچ ایس بی سی فلیش انڈیا مینوفیکچرنگ پی ایم آئی جولائی میں ۵۸ء۵؍ رہا جو ۳؍ ماہ کی سب سے اونچی سطح ہے۔ جون میں یہ ۵۸ء۳؍ تھا۔ کہا گیا کہ سیکٹر میں اچھی بہتری دیکھی جارہی ہے۔ بازار کی بہتر صورتحال اور نئے کاروبار بڑھنے سے نجی سیکٹر کی اکویٹی بڑھی ہے۔ بہتر ٹیکنالوجی اور بڑھتے مواقع نے بھی اس میں مدد کی ہے۔ نجی سیکٹر کی کمپنیوں میں کئے گئے نئے آرڈر کی تعداد جوالائی میں بڑھی ہے۔ یہ اضافہ جون کے مساوی رہا۔ اس میں  تین ماہ میں سب سے تیز نمو ہوئی ہے۔ مینوفیکچرنگ اور سروسیز سیکٹر میں پیداوار بھی بڑھی ہے۔ سروس سیکٹر کی معیشت سے مضبوط نمو کا اشارہ ملتا ہے۔ ہندوستان میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کی استعداد بھی بڑھی ہے۔ کمپنیاں اضافی ملازمین کی تقرریاں  کررہی ہیں۔ سروسیز کمپنیوں کے مقابلے مینو فیکچرنگ کمپنیوں میں ملازمتوں کے نئے مواقع زیادہ پیدا ہوئے ہیں۔ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور لیبرفورس لاگت کی وجہ سے جولائی میں اِن پٹ پرائس میں اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کی شرح جون کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے۔ بہتر ڈیمانڈ ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں نے جولائی میں اپنے سیلنگ پرائس کو بھی بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ آؤٹ پٹ چارجیز میں بھی اضافہ ہواہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK