• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جسٹس گوائی نے ججوں کی سیاست دانوں کی تعریف کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا

Updated: October 21, 2024, 9:25 PM IST | New Delhi

جسٹس گوائی نے زور دیا کہ عدالت میں اور عدالت سے باہر جج کا طرز عمل عدالتی اخلاقیات کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ہونا چاہئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ جج جسٹس بھوشن آر گوائی نے سنیچر کو ججوں کے درمیان سیاست دانوں یا نوکر شاہوں کی سرعام تعریف کرنے اور استعفیٰ دینے کے بعد الیکشن لڑنے کے رجحان کی سخت مذمت کی۔ جسٹس گوائی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ احمد آباد میں گجرات اسٹیٹ جوڈیشل آفیسرز کانفرنس میں "عدلیہ میں اعتماد کی کمی" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس گوائی نے کہا کہ بنچ پر اور بنچ سے باہر جج کا طرز عمل عدالتی اخلاقیات کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ہونا چاہئے۔ اگر کوئی جج کسی سیاست دان یا نوکر شاہ کی تعریف کرتا ہے تو اس سے مجموعی طور پر عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: میانمار: لڑائی سے بھاگنے والے افراد کی کشتی پلٹ گئی، ۷؍ ہلاک، ۳۰؍ لاپتہ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی جج فوری طور پر الیکشن لڑنے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیتا ہے تو اس سے ان کی غیر جانبداری کے بارے میں عوامی تاثر متاثر ہو سکتا ہے۔ جسٹس گوائی نے زور دیا کہ عدلیہ کو حکومت کی قانون سازی اور انتظامی شاخوں سے آزاد رہنا چاہئے۔ اختیارات کی علیحدگی میں کسی قسم کی کمی عدالتی غیر جانبداری پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔ عدلیہ کی خودمختاری میں سیاسی مداخلت، قانون سازوں کی بالادستی، یا انتظامی مداخلت کے باعث غیر جانبدارانہ انصاف کا تصور کمزور ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK