• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان: معمر شخص کی پٹائی کے معاملے میں ۳ ؍افراد گرفتار

Updated: September 02, 2024, 1:10 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

ریلوے پولیس نے ملزمین کو کلیان ریلوے کورٹ میں پیش کیا۔تینوں کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم۔

Police personnel taking the accused to the Kalyan Railway Court. Photo: INN
پولیس اہلکار ملزمین کو کلیان ریلوے کورٹ لے جاتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

دھولیہ۔ سی ایس ٹی ایکسپریس میں سفر کررہے اشرف علی سید (۷۲)نام کے معمر شخص کی بیف رکھنے کے شبہ میں بری طرح سے پٹائی کرنے کے الزام میں دھولیہ سے گرفتار کئے گئے ۳؍ ملزمین کو تھانےگورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی ) نے اتوار کی صبح کلیان ریلوے کورٹ میں پیش کیا جہاں تینوں ملزمین کو عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا گیا۔ عیاں رہے کہ گرفتار شدہ تینوں ملزمین پولیس بھرتی کی کیلئے گھاٹ کوپر جارہے تھے۔ ۲۹ ؍اگست کو ان کی گراؤنڈ رپورٹ ہونے والی تھی۔ 
  یاد رہے کہ جلگاؤں ضلع کے چالیس گاؤں میں رہنے والے اشرف علی سید ۲۸؍ اگست کو دھولیہ۔ سی ایس ٹی ایکسپریس سے کلیان آرہے تھے۔ ان کے پاس پلاسٹک کی برنی میں موجود گوشت گائے کا ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ٹرین کی بوگی میں سفر کررہے ۱۰؍ سے ۱۲؍ شر پسندوں نے ان کی انتہائی وحشیانہ طریقہ سے پٹائی کی تھی۔ معمر شخص کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ریلوے پولیس نے اشرف علی کو ڈھونڈ نکالا اور ان کی زبانی شکایت پر ۶ ؍نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا۔ بعدازاں ویڈیو میں نظر آرہے آکاش اوہاڑ(۳۰ )، نتیش اہیرے(۳۰) اور جئیش موہیتے(۲۱)کو سنیچر کے روز گرفتار کیا تینوں دھولیہ کے رہنے والے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: ممنوعہ پلاسٹک کیخلاف کارروائی، ۵۰۰؍ کلو گرام پلاسٹک ضبط، جرمانہ وصول

تھانے جی آر پی نے ملزمین کیخلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا(بی این ایس) کےتحت کیس درج کرکے انہیں اتوار کو کلیان ریلوے کورٹ میں پیش کیا۔ اس معاملے میں جی آر پی سینئر انسپکٹر ارچنا دوسانے نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ 
  دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے جنرل سیکریٹری سرفراز شیخ نے بتایا کہ تھانے جی آر پی نے معمر شہری کو مذہب اور شناخت کی بنیاد بنا کر زد وکوب کیا اور ان پر گائے کا گوشت لے جانے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ ہمارے لیگل ایڈوائزر ادنان شیخ نے تھانے جی آر پی سے نئے قانون کے مطابق ۳، ۱۱۵(۵)، ۲۰۲ ؍اور ریلوے ایکٹ ۱۵۴، ۱۵۶، ۱۵۲ کے تحت ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK