تفصیلات کے مطابق بیتولکر پاڑہ کے شیواجی نگر میں رہائش پذیر ارتھو شری نواس(۸) موہن سنگھ کابل سنگھ اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
EPAPER
Updated: December 09, 2024, 1:29 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan
تفصیلات کے مطابق بیتولکر پاڑہ کے شیواجی نگر میں رہائش پذیر ارتھو شری نواس(۸) موہن سنگھ کابل سنگھ اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
ٹٹوالا میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتوں کے ذریعہ بری طرح سے جھنجھوڑنے کا معاملہ ابھی تازہ ہی تھا کہ کلیان مغرب کے بیتولکر پاڑہ میں ایک آوارہ کتے نے۸ ؍سالہ طالب علم کی شرم گاہ اور ہونٹوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ اس واقعہ سے ایک بار پھر آوارہ کتوں کی دہشت کا معاملہ سرخیوں میں آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیتولکر پاڑہ کے شیواجی نگر میں رہائش پذیر ارتھو شری نواس(۸) موہن سنگھ کابل سنگھ اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ سنیچر کی شام وہ ٹیوشن سے گھر لوٹ رہا تھا کہ اچانک ایک آوارہ کتے نے اس پر پیچھے سے حملہ کرکے اس کی شرم گاہ اور ہونٹوں کو بری طرح سے کاٹ لیا۔ اس واقعہ سے لڑکا خوفزدہ حالت میں گھر پہنچا اور اپنی ماں کو پورا ماجرا سنایا۔ اس کے بعد ارتھو کو رکمنی بائی اسپتال لے جایا گیا بعدازاں کلوا کے چھترپتی شیواجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہاں کے ڈاکٹروں نے اسے سائن اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ علاج کے بعد ارتھو کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:وزارت داخلہ پر شندے کو بی جے پی کا ٹکا سا جواب
ارتھو کے والد پپو شری نواس نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل انتظامیہ آوارہ کتوں کا معقول انتظام کرے۔ آج میرے بچے کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی بھی بچے کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں مقامی کارپوریٹر موہن اُگلے نے میونسپل انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ آوارہ کتوں کے ذریعہ شہریوں کو کاٹنے کے واقعات بھی تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں مگر میونسپل افسران اے سی کیبن میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں جبکہ انہیں سڑکوں پر اتر کر آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔