• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان مشرق کے شہری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان

Updated: December 18, 2024, 6:28 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

گزشتہ کئی دنوں سے کلیان مشرق کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہنے سے شہریوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

A memorandum is being given to a Mahavitran officer against the poor power supply. Photo: INN
بجلی کی ناقص سپلائی کیخلاف مہاوترن کے افسر کو میمورنڈم دیا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

شتہ کئی دنوں سے کلیان مشرق کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہنے سے شہریوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا الزام ہے کہ مہاوترن کمپنی کے افسران سے باز پرس کرنے پر وہ ترش لہجہ میں بات کرتے اور کسی طرح کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیتے ہیں۔ بار بار بار بجلی جانے اور محکمہ کے افسران کی  بدکلامی سے ناراض سابق کارپوریٹر نے منگل کو مہاوترن کے دفتر پہنچ کر  افسران کو قندیل پیش کی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۰؍ یونٹ بجلی مفت سپلائی کی جائے :رئیس شیخ

عیاں رہے کہ کلیان مشرق کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔عام طور پر موسم سرما میں بجلی کی کھپت گرمیوں کے مقابلے کم ہوتی ہے مگر اس مرتبہ سردیوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں تک بجلی نہیں رہتی ہے ۔اس کی وجہ سے شہریوں اور اسکولی طلبہ کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ اس ضمن میں جب شہریوں نے مہاوترن کے دفتر پہنچ کر  باز پرس کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ 
دریں اثنا منگل کو سابق کارپوریٹر مہیش گائیکواڑ کی قیادت میں شہریوں کےایک وفد نے مہاوترن کمپنی کے دفتر پہنچ کر ایگزیکیٹو انجینئر چندرمنی مشرا سے ملاقات کی اور احتجاجاً انہیں ایک قندیل پیش کی اور میمورنڈم بھی دیا۔ اس موقع پر مہیش گائیکواڑ نے انتباہ دیا کہ اگر ۱۵؍ دنوں کے اندر بجلی سپلائی کو درست نہیں کیا گیا وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔ شہریوں کو ہونے والی تکلیف ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK