• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۰؍ یونٹ بجلی مفت سپلائی کی جائے :رئیس شیخ

Updated: December 18, 2024, 5:27 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

یہاں اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں منگل کو گورنر کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے متعدد اہم موضوعات اور مسائل پیش کئے۔ انہوںنے ۲۰۰؍یونٹ بجلی مفت سپلائی کرنے اور راشن کا آن لائن سسٹم ٹھپ ہونے سے غریب ’لاڈلی‘ بہنوں کو راشن نہ ملنے کی شکایت کی۔

MLA Raees Sheikh. Photo: X
رکن اسمبلی رئیس شیخ۔ تصویر: ایکس

یہاں اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں منگل کو گورنر کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے متعدد اہم موضوعات اور مسائل پیش کئے۔ انہوں نے۲۰۰؍یونٹ بجلی مفت سپلائی کرنے  اور راشن کا آن لائن سسٹم ٹھپ ہونے سے غریب ’لاڈلی‘ بہنوں کو راشن نہ ملنے کی شکایت کی۔ انہوںنے کہاکہ ’’ لاڈلی بہنیں راشن کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی ہیں لیکن اس بارے میں کوئی کچھ بولنے کو تیار نہیں۔ ۶؍ ماہ سے بائیومیٹرک ٹھپ ہے جس کی وجہ سے راشن کارڈ کا کے وائی سی نہیں ہو پارہا ہے اور گزشتہ ۳؍ دن سے پورا سسٹم ٹھپ ہونے سے غریب لاڈلی بہنوں کو راشن نہیں مل پارہا ہے۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور میرا مطالبہ ہےکہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ کو مطلع کیاجانا چاہئے۔‘‘  

یہ بھی پڑھئے: کرلا بس سانحہ: ملزم ڈرائیور کی تربیت میں بیسٹ افسران کے کردار کی جانچ شروع

پی ایم آواس یوجنا کے تعلق سے رئیس شیخ نے کہاکہ’’ اس اسکیم کو بہت اچھا بتایاگیا ہے لیکن بھیونڈی شہر میں عوام کی قطعہ اراضی میں ۲۰۱۶ء سے پی ایم آواس یوجنا کا پروجیکٹ ہے لیکن آج تک اسے یہ یوجنا نہیں ملی۔اس ٹینڈر کو بار بارری- ٹینڈر کیا جارہاہے اور دوسرے سے زیادہ ذمہ داری بھیونڈی میونسپل کارپوریشن پر ڈال دی گئی۔ حکومت اس کی جانچ کروائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK