کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی ) کی حدود میں ٹریفک کے مسائل وقت گزرنے کے ساتھ سنگین ہوتے جارہے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 23, 2024, 5:08 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی ) کی حدود میں ٹریفک کے مسائل وقت گزرنے کے ساتھ سنگین ہوتے جارہے ہیں۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی ) کی حدود میں ٹریفک کے مسائل وقت گزرنے کے ساتھ سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ بالخصوص کلیان مشرق میں حاجی ملنگ روڈ، چکی ناکہ اور کھڈے گولولی میں ہاکرس کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
کلیان مشرق میں غیر قانونی تعمیرات کا جال بچھا ہوا ہے۔ تیس گاوں ناکہ، حاجی ملنگ روڈ، اڈولی ڈھوکلی اور کھڈے گولولی میں صبح اور شام کے اوقات میں زبردست ٹریفک جام ہورہا ہے۔ حاجی ملنگ روڈ پر سڑک کے کنارے رکھے باکڑوں کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہے۔ جب کوئی بڑی گاڑی اس راستے سے گزرتی ہے تو ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہوجاتا ہے۔ وارڈ آفیسر، اسسٹنٹ میونسپل کمشنر اور پھیری والا ہٹاو دستہ اسمبلی انتخابات کے کاموں میں مصروف تھے۔ اس لئے غیر قانونی ہاکروں کے خلاف کوئی تادیبی
یہ بھی پڑھئے: درگاہ کے انہدام سے ٹرسٹیان میں بے چینی ۔قانونی کارروائی کیلئے کوشاں
کارروائی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پھیری والوں نے سڑک کے دونوں کنارے بیٹھ کر کاروبار کیا۔ اس ضمن میں`’ای‘ وارڈ آفیسر بھرت پوار نے بتایا کہ کلیان مشرق میں غیر قانونی ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے۔ چونکہ ۲ ؍ ماہ سے میونسپل عملہ الیکشن کے کاموں میں مصروف تھا اس لئے پھیری والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔ آئندہ سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔