• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک: ہندوستان کی پہلی ریاست جہاں شدید بیمار کیلئے ’مرنے کے حق‘ کی اجازت

Updated: February 02, 2025, 9:01 PM IST | Bengaluru

کرناٹک ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی جس نے شدید بیمارکیلئے’’ `مرنے کے حق‘‘(right to die) کی اجازت دی ہے۔ ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے اسے تاریخی حکم قرار دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کرناٹک حکومت نے با عزت موت کی درخواستوں کی سہولت کیلئے ریاست بھر کے اسپتالوں میں میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ اقدام۲۰۲۳ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے جس میں آرٹیکل ۲۱؍کے تحت زندگی کے حق کی تشریح کی گئی ہے جس میں عزت کے ساتھ مرنے کے حق کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے ۳۱؍ جنوری کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے `ایک ’’تاریخی حکم‘‘قرار دیا جو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء: کل لوک سبھا میں جے پی سی رپورٹ پیش کی جائے گی

بتا دیں کہ ہدایت کا اطلاق ایسے حالات میں مریضوں پر ہوتا ہے، جس سے وہ قانونی اور طبی فریم ورک کے ذریعے امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK