وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء پر جے پی سی کی رپورٹ لوک سبھا میں پیش کی جائے گی۔ کل یعنی پیر کو وقف ترمیمی بل سے متعلق تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال لوک سبھا میں جے پی سی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 02, 2025, 8:02 PM IST | New Delhi
وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء پر جے پی سی کی رپورٹ لوک سبھا میں پیش کی جائے گی۔ کل یعنی پیر کو وقف ترمیمی بل سے متعلق تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال لوک سبھا میں جے پی سی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء پر جے پی سی کی رپورٹ لوک سبھا میں پیش کی جائے گی۔ کل یعنی پیر کو وقف ترمیمی بل سے متعلق تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال لوک سبھا میں جے پی سی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے، اپوزیشن شروع ہی سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتی آئی ہے۔ اپوزیشن گزشتہ مہینوں میں ہوئی جے پی سی کی کئی میٹنگوں میں بل کی مخالفت کی ہے۔ ۳۰؍ جنوری کو وقف ترمیمی بل۲۰۲۴ء پر جے پی سی کی رپورٹ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو پیش کر دی گئی۔ یہ رپورٹ جے پی سی کے ارکان اور اسپیکر اوم برلا کے درمیان ہوئی میٹنگ میں پیش کی گئی۔ وقف پر بنی جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال حتمی رپورٹ سونپنے کیلئے کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ میں ’’دہلی۲۰۲۰ء‘‘ کی ریلیز پر پابندی والی شرجیل امام کی عرضی خارج
اس سے قبل بدھ کو وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے حتمی رپورٹ اور ترمیم شدہ بل کو منظور کر لیا تھا۔ وہیں اپوزیشن لیڈران نے رپورٹ پر اپنے اختلافی نوٹ بھی جمع کرائے ہیں۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے۲۸؍ جنوری کو وقف بل۱۹۹۵ء کی۱۴؍ شقوں /حصوں میں ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی تھی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل کو محض۱۴؍ ترامیم کے ساتھ منظور کیا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ بل میں ۵۷۲؍ ترامیم کی تجاویز پیش کی گئیں تھی جن میں سے ۴۴؍ترامیم پر بحث ہوئی اور اکثریت کی بنیاد پر کمیٹی نے این ڈی اے اراکین کی ۱۴؍ترامیم کو منظور کر لیا۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن ارکان کی تمام مجوزہ ترامیم کو ووٹنگ کے دوران ۱۰؍کے مقابلے میں ۱۶؍ ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔